جنرل نیوز

نو منتخب سرپنچ و نائب سرپنچ کے اعزاز میں تہنیتی تقریب

نو منتخب سرپنچ و نائب سرپنچ کے اعزاز میں تہنیتی تقریب

 

چینچولی (بی)،23/ڈسمبر(پریس نوٹ):منڈل پریشد پرائمری اسکول، چینچولی(بی) میں حال ہی میں نو منتخب سرپنچ اور نائب سرپنچ کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر مسٹر شیخ شبیر علی نے کی۔

 

اس موقع پر نو منتخب سرپنچ وننیلا سائنا اور نائب سرپنچ پوشیٹی کو تہنیت پیش کی گئی۔ تقریب میں سابق وی ڈی سی صدر پوشیٹی، کانگریس قائد شیکھر کے علاوہ اساتذہ رجنی، وجیہ اور رویندر شریک رہے، جبکہ بڑی تعداد میں طلبہ نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر شیخ شبیر علی نے اسکول کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی، جن میں چھت سے پانی ٹپکنے، ایک اور بیت الخلاء کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولتوں کی کمی شامل ہے۔ انہوں نے سرپنچ اور نائب سرپنچ سے اپیل کی کہ ان مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

 

اس موقع پر نو منتخب سرپنچ وننیلا سائنا نے اسکول کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اسکول کی بہتری اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی ترقی میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

 

آخر میں طلبہ کی تعلیمی ترقی اور اسکول کی خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button