ہیلت

سیفٹی ہاسپٹل نارائن پیٹ میں مفت میڈیکل (آرتھوپیڈک) کیمپ کا کامیاب انعقاد

سیفٹی ہاسپٹل نارائن پیٹ میں مفت میڈیکل (آرتھوپیڈک) کیمپ کا کامیاب انعقاد

 

نارائن پیٹ: (پریس نوٹ ) نارائن پیٹ میں واقع سیفٹی ہاسپٹل شاتاواہانہ کالونی میں آج مفت آرتھوپیڈک میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔

 

اس کیمپ کا افتتاح سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح نے کیا۔ انکے ہمراہ مولانا فاروق بن مخاشن خطیب و امام مسجد عمر بن خطاب شاتاواہا کالونی نارائن پیٹ موجود تھے۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر خواجہ فصیح الدین ایم بی بی ایس( آرتھو) نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

اور اس کیمپ کے ذریعہ گھٹنوں میں درد، جوڑوں میں درد،گردن میں درد،کمر میں درد، اور ہر قسم کے ہڈیوں کے ٹوٹنے کی فری تشخیص کی۔ ساتھ ہی مفت ادویات تقسیم کئے۔ اس کیمپ میں کئی افراد کو بی ایم ڈی ٹیسٹ جسکی رقم 2100 روپئے ہے اس کیمپ میں مفت کیا گیا جو اس کیمپ کی خصوصیت تھی۔ اس کیمپ سے 200 سے زائد افراد نے استفادہ حاصل کیا

 

۔ بعد ازاں ڈاکٹر امیر الدین مینجنگ ڈائریکٹر سیفٹی ہاسپٹل نارائن پیٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور تہینت پیش کی۔ اس موقع پر حافظ محمد حسن الدین، محمد اظہر الدین کے علاوہ ہاسپٹل اسٹاف محمد وسیم، محمد اسلم، ناگا وینی، سلوچنا، سری لتا،پرمیلا،محمد سلیمان، وجئے، محمد نثار، محمد عارف، رگھو کے علاوہ دیگر شریک رہے

متعلقہ خبریں

Back to top button