نیشنل

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے ایسی حرکتیں کرنے پر ہوگی جیل اور 10 لاکھ کا جرمانہ

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے ایسی حرکتیں کرنے پر ہوسکتی ہے جیل اور لاکھوں کا جرمانہ

 

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے بہت سے لوگ حد سے زیادہ ایکس پوزنگ (جسم کی نمائش)کر رہے ہیں۔ لائکس اور ویوز کے لیے جسم کی نمائش کرتے ہوئے مواد تیار کیا جا رہا ہے۔

 

یہ سوچے بغیر کہ چھوٹے بچے بھی یہ سب دیکھتے ہیں اور اس سے بگڑ سکتے ہیں فحش اور غیر اخلاقی کنٹینٹ بنایا جا رہا ہے۔ لائکس اور شیئرس ڑھنے کے بعد مختلف اشیاء اور پروڈکٹس کو پروموٹ کر کے پیسہ کمایا جا رہا ہے تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایکس پوزنگ کرنا، دوہرا مطلب رکھنے والے الفاظ استعمال کرنا اور گندی زبان بولنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

 

ان کا انتباہ ہے کہ انسٹاگرام یا کسی بھی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فحش ویڈیوز بنانا یا شیئر کرنا جیل کی سزا کا سبب بن سکتا ہے۔حال ہی میں اتر پردیش میں فحش مواد بنانے والی سوشل میڈیا انفلوئنسرز مہک اور پری کو فحش ویڈیوز پوسٹ کرنے پر بی این ایس کی دفعہ 296(b) اور آئی ٹی قوانین کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

 

دفعہ 67 کے مطابق اگر کوئی شخص اپنے اعضا کی نمائش کر کے دوسروں میں خواہشات بھڑکانے یا اشتعال دلانے والا، یا اخلاق بگاڑنے والا مواد تیار کرتا ہے تو اسے سزا لازمی ہے۔انتباہ دیا گیا ہے کہ پہلی بار ایسا مواد پوسٹ کرنے پر تین سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 

اگر دوسری بار بھی یہی جرم دہرایا جائے تو پانچ سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button