ایجوکیشن

نوبل ہائی اسکول بھینسہ میں عظیم الشان تعلیمی، دینی و ادبی پروگرام کا کامیاب انعقاد

 

نویل ہائی اسکول بھینسہ کے زیر اہتمام منعقد ہ ایجوکیشن ایکسپو، سالانہ تعلیمی جلسہ نعتیہ محفل اور محفل مشاعرہ نہایت شاندار اور کامیاب انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ اس بابرکت اور یادگار پروگرام کا افتتاح حضرت مولانا شاہد غفران قاسمی صاحب کے دست مبارک سے عمل میں آیا ، جس کے بعد نعتیہ کلام کی روح پرور محفل منعقد ہوئی جس نے حاضرین کے دلوں کو نو رایمان سے منور کر دیا۔

 

بعد ازاں نماز ظہر کے بعد اسکول کا سالانہ تعلیمی جلسہ نہایت منظم اور باوقار انداز میں منعقد ہوا، جس میں نو بل ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات نے اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کا شاندار مظاہر و پیش کیا۔ طلبہ نے پر اثر تقاریر، اصلاحی و تعلیمی پیغام پر مٹی ڈرامے اور دلکش اسلامک نشید کے ذریعے حاضرین کو متاثر کیا اور خوب داد تحسین حاصل کی ۔

 

مغرب کے بعد بھینسہ ، نمل اور نظام آباد کے ممتاز ہ نامور شعراء کرام کی مقفل مشاعرہ منعقد ہوئی، جس نے ادبی ذوق رکھنے والوں کے دل موہ لیے ۔ اس محفل کی صدارت محمد عارف الدین صاحب ( نائب صدر، ادب اسلامی ہند ، تلنگانہ ) نے فرمائی۔

 

اس موقع پر مہمانان خصوصی میں سابقہ ایم ایل اے جناب پھل ریڈی صاحب، جناب آنند را و صاحب ( چیئر مین اے ایم سی ) ، جناب فاروق احمد صدیقیصاحب ( اس چیئر مین اے ایم سی ) محمد عبد المتین صاحب ( موظف نیچر ، عادل آباد ) ، سید کوثر علی صاحب ( نواب موقف ، ایس آئی عادل آباد ) محمد منیر احمد صاحب (ایڈوکیٹ ) محمد اقبال احمد صاحب ( مالک انجینئر نگ ورکس ) محمد زاہد صاحب ( ما لک کرانہ شاپ ) اور میر نواب علی صاحب ( سرگرم کارکن ایم آئی ایم ) صحافی حضرات و سماجی و علمی و اسا تذہ اکرام شریک رہے۔

 

محفل مشاعرہ میں شرکت کرنے والے شعراء کرام میں جناب شمیم اللہ خان قیم صاحب، جناب محمد افضل خان افسر صاحب، جناب رحیم قمر صاحب ( نظامآباد )، جناب جلال اکبر صاحب ( نظام آباد ) ، جناب ریاض تنہا صاحب ( نظام آباد )، جناب عبداللہ ندیم اقبال صاحب ( نظام آباد )، جناب عبدالودود صاحب ( کھٹ پھٹ )، جناب کمال کرولا یار کلکرنی صاحب (بھینہ ) ، جناب ڈاکٹر واصف قمر صاحب اور جناب ستیش پیر محل صاحب (بھینسہ ) شامل تھے، جن کے کلام نے محفل کو یادگار بنادیا۔

 

اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں نوبل ہائی اسکول بھینہ کے تمام اساتذ دو معلمین کی محنت نظم وضبط اور خلوص نیت قابل ستائش رہی ، جبکہ اس موقع پر اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد کی موجودگی اور ان کی بھر پور ہمت افزائی نے پروگرام کی کامیابی کو چار چاند لگا دیے۔

 

اسی طرح ایجوکیشن ایکسپو فیملی فیسٹ میں شامل تمام اسٹالز کے ذمہ داران کا بھی نہ دل سے شکر یہ ادا کیا گیا، جنہوں نے دوبارہ اپنے اسٹالز لگا کر عوام کو بھر پور تعلیمی، سماجی اور تجارتی فائدہ پہنچایا۔

 

آخر میں نوبل ایجوکیشنل سوسائٹی بھینسہ کے ڈائریکٹرمحمد اظہر الدین صاحب نے بانی مدرسہ مرحوم الحاج محمد ولی الدین صاحب کی بے لوث تعلیمی خدمات دینی و اخلاقی فکر اور اس عظیم تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھنے میں ان کی دور اندیشانہ کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی لگائی ہوئی ۔ تعلیمی شمع آج بھی علم و شعور کی روشنی پھیلا رہی ہے اور آنے والی نسلوں کی رہنمائی کا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اس کامیاب و یا مقصد پروگرام پر اللہ سبحانہ وتعالی کا شکر ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button