روزنامہ منصف کے سابق خوشنویس جناب سید قاسم کا امریکہ میں انتقال

حیدرآباد 26 دسمبر( اردو لیکس) روزنامہ منصف کے سابق خوشنویس جناب سید قاسم صاحب ساکن عیدی بازار حیدرآباد حال مقیم او ہائیو( امریکہ )ولد جناب سید امام صاحب کا 25 دسمبر جمعرات کو او ہائیو میں بہ عمر 77 سال انتقال ہو گیا۔
جناب سید قاسم1996،ء میں حیدرآباد سے امریکہ منتقل ہو گئے تھے انہوں نے صدر کاتب جناب محمد اسد اللہ خان المعروف اسد شمیم صاحب، جناب محمد امین الدین صاحب نقشبندی جناب حبیب احمد فدا صاحب ، جناب سید عبدالحمید صاحب اور جناب فضل محمد خان صاحب جناب محمد صلاح الدین مرحوم کے ہمراہ روزنامہ منصف( زیر ادارت جناب محمود انصاری صاحب مرحوم )میں بحیثیت خوشنویس خدمات انجام دی تھیں۔
نماز جنازہ اور تدفین او ہائیو میں ہی آج بعد نماز جمعہ عمل میں آئی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند سید وسیم (سابق طالب علم یونیک ہائی سکول عیدی بازار حیدرآباد – حال مقیم او ہائیو) اور دو دختران شامل ہیں وہ جناب سید حمید صاحب، جناب سید احمد صاحب اور جناب سید یوسف صاحب کے بھائی تھے جناب سید قاسم صاحب انتہائی منکسر المزاج اور شگفتہ مزاج شخصیت تھے وہ روزنامہ منصف سے برسوں وابستہ رہے۔
ان کے انتقال پر منصف کے قدیم ارکان جناب محمد طاہر رومانی، جناب غوث ارسلان، جناب افتخار کامران، جناب سید نصرت، جناب محمد حسام الدین ،جناب عابد عبدالواسع ،جناب ریاض احمد ،جناب اکبر علی خان، جناب احمد علی ،جناب سہیل عظیم،جناب فضل احمد نے اپنے رنج وملال کا اظہار کرتے ہوئے ان کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور اللہ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے



