خدمت خلق کے اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ ایم پی جے کا اجلاس

حیدرآباد ۔ شہر کی کچھ اہم شخصیات’ جو خدمت خلق کے مختلف ادارے چلا تے ہیں انکے ساتھ دفتر ایم پی جے پرانی حویلی میں ایک نشست رکھی گئی تھی۔
ایم پی جے کے صدر جناب عبدالمجید شعیب نے نشست کی صدارت کی۔ مسجد الہی ٹولی چوکی کے صدر ڈاکٹر خلیق, ڈاکٹر امین الدین صاحب لیکچرر میتھمیٹیکس ‘مفتی آصف الدین ندوی’ عمادالدین سابق امیر مقامی یاقوت پورہ’ ایڈوکیٹ ظہور الدین ‘ جناب مسعود صدیقی’ انجینئر افتخار ہاشمی صاحب’ گولکنڈہ قلہ کے فاحد باجوبیر’ عبدرحیم بارکس کے علاوہ تقریباً ۲۰ معززین شہر نے اجلاس میں شرکت کی۔
تمام شرکاء نے ایم پی جے کو وقت کی ایک اہم ضرورت قرار دیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔باہمی تعارف کے دوران شرکاء نے اپنے ادارہ جات و خدمات کا تفصیلی تعارف پیش کیا
ر محمد منظور احمد نے اجلاس کے شرکاء کا استقبال کیا اور اس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔




