انٹر نیشنل

ریاض : کرایہ میں اضافہ اور بے دخلی پر فوری کارروائی کا فیصلہ – غیر ملکی متوجہ ہوں

ریاض ۔ کے این واصف 

  خارجی باشندون کے لیے مکان کرایہ پر حاصل کرنا اور مالکان یا “عقاری” (ایجنٹ) کی من مانی پر روک ل لگانے اور فریقین کے درمیان مصالحت اور آسانی پیدا کرنے کے نئے ضوابط عمل میں لائے ہیں۔

 

رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی نے مالک مکان اور کرایہ دار کے مابین معاملات کو منظم کرنے اور فریقین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔عربی اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضوابط میں چار بنیادی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کی اصلاح فوری طورپر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

مالک مکان کے لیے یہ بھی ضروری ہوگا کہ اگر اس کی جانب سے رینٹ ایگریمنٹ کو ’ایجار‘ نیٹ ورک میں رجسٹر نہیں کرایا گیا ہو تو کسی تاخیر کے بغیر کرایہ نامے کو رجسٹرکرے۔بنیادی خلاف ورزیوں میں ریاض شہر میں ایسے مالکان جو نئے کرایے دار کو سابقہ کرایہ سے زیادہ پر مکان دیں اس صورت میں یہ خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔

 

قانون کے مطابق ریاض شہر میں مکانوں یا کمرشل پراپرٹی کے کرایہ میں اضافہ کو روکا گیا ہے اس اعتبار سے وہی کرایہ قابل قبول ہو گا جو سابق کرایہ دار سے لیا جارہا تھا۔کرایہ میں اضافہ ریکارڈ کیے جانے کی صورت میں مالک مکان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ سابقہ کرایہ نامے کے حساب سے نئے کرایہ دار کے ساتھ معاملہ کرے اور متعلقہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی مہلت کے دوران کرایہ نامے کو درست کرے۔

 

ضوابط کے مطابق ریاض میں اگر پراپرٹی کے مالک کی جانب سے مقررہ وجوہات کے علاوہ کرایہ دار کا معاہدہ تجدید نہ کیا جائے اور پراپرٹی خالی کرنے کا نوٹس دے جبکہ کرایہ دار کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ نہ کیا گیا ہوِ۔ خلاف ورزی شمار ہو گی ۔اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی ریکارڈ کیے جانے کے 10 دن کے اندر اس کا ازالہ کرنا ہوگا بصورت دیگر اس کے خلاف مقررہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

رئیل اسٹیٹ اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ متاثرہ فریق کا حق ہو گا کہ وہ متعلقہ عدالتی ادارے سے رجوع کرکے ہرجانے کا مطالبہ کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button