نیشنل

ایک سگریٹ کی قیمت ہو جائے گی 72 روپے؟

نئی دہلی/ سگریٹ پینے والوں کے لیے یہ واقعی بری خبر ہے۔ پہلے ہی سگریٹ کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ تنخواہ کا بڑا حصہ سگریٹ پر خرچ ہو جاتا ہے ان کے لیے یہ خبر کسی بجلی گرنے سے کم نہیں ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق جلد ہی ایک سگریٹ کی قیمت 72 روپے ہو سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت اس سمت میں اقدامات کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سگریٹ کی فروخت اور استعمال کو کم کرنے کے مقصد سے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں بھاری اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اس وقت اچھے برانڈ کی ایک سگریٹ کی قیمت تقریباً 18 روپے ہے جسے بڑھا کر 72 روپے کرنے کی تجویز ہے یعنی قیمت میں تقریباً چار گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر فینانس پنکج چودھری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تمباکو مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی اور سیس میں نظرثانی کی بات کہی گئی ہے۔

 

اس منصوبہ پر سوشل میڈیا میں ملے جلے ردِعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ مخالفت۔ ایک صارف نے تازہ اپڈیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا“میں خود سگریٹ پیتا ہوں پھر بھی اس فیصلے کی حمایت کرتا ہوں اس سے بھارت میں سگریٹ نوشی کم ہوگی

 

خاص طور پر طلبہ اور نوجوانوں میں۔ میں بھی سگریٹ چھوڑ دوں گا۔”وہیں کچھ لوگ قیمتوں میں اضافے پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے لکھا کہ قیمتیں بڑھنے سے کیا فرق پڑے گا سگریٹ نہ بھی پئیں تو نقصان نہیں کیونکہ دہلی میں ہم پہلے ہی مفت میں آلودہ ہوا (دھواں) سانس میں لے رہے ہیں

 

پھر سگریٹ کیوں؟کچھ افراد کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے سگریٹ نوشی کے رجحان میں تبدیلی آئے گی۔ تاہم ایک طبقہ یہ بھی مانتا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کے نتیجے میں لوگ ای-سگریٹ جیسے متبادل راستے اپنا سکتے ہیں

 

اور غیر قانونی فروخت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے جس سے صحت کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ہے۔کچھ لوگ تو سگریٹ اور شراب پر مکمل پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ کچھ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ سگریٹ کمپنیوں کے شیئرز خریدنے کا بہترین وقت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button