عادل آباد میں جنید احمد کی سادگی کے ساتھ شادی انجام پائی

عادل آباد ۔عادل آ باد کے مشہور تاجر جناب الطاف حسین کے جواں سال فرزندجنید احمد کا نکاح26ڈسمبر کو مسجد گلزار میں بعد نماز مغرب انجام پایا۔مولانا مبین اشاعتی امام و خطیب مسجد بلال نے نکاح پڑھایا اور رقت انگیز دعا کی۔
مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مقدس رشتہ خیر و برکت،محبت ،سکون اور باہمی اتحاد سے بھر دے۔ انہون نے جنید احمد کو سادگی سے نکاح انجام دینے پر مبارکباد پیش کی اور انکی ستائش کی۔بعد ازاں تمام مہمانوں کیلئے کرسٹل گارڈن میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔27ڈسمبر بروز ہفتہ تقریب ولیمہ رائل پیالیس میں منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں معززین شہر،علماء و حفاظ اکرام،تاجر حضرات،رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد شریک محفل تھی۔محفل ولیمہ میں شاندار پیمانے پر عشائیہ ترتیب دیا گیا۔جسمیں ہمہ اقسام کے لذیذ پکوانوں سے مہمانوں کی ضیافت کی گئ۔شرکاء نے نوشہ جنید احمد کو بغلگیر ہوکر پر
خلوص شادی کی مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




