جنرل نیوز

کورٹلہ میں میناریٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر اسوسی یشن کے صحافیوں کی حلف برداری تقریب-  جواڑی نرسنگ راؤ کا خطاب

ہرمستحق اقلیتی صحافی کیلئے ڈبل بیڈروم، ہیلت کارڈس، اکریڈیشن کارڈس کیلئے حکومت سے نمائندگی کا تیقن

کورٹلہ میں میناریٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر اسوسی یشن کے صحافیوں کی حلف برداری تقریب-

جواڑی نرسنگ راؤ کا خطاب

 

کورٹلہ شہر کے ہر مستحق اقلیتی صحافی کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات، ہیلت کارڈس، اور اکریڈیشن کارڈس کی فراہمی کیلئے اپنی جانب سے حکومت سے ہر ممکنہ کامیاب نمائندگی کرنے کا تیقن دیتے ہوئے جواڑی نرسنگ راؤ انچارج کانگرس پارٹی حلقہ اسمبلی کورٹلہ نے شہر کے کنگس گارڈن فنکشن ہال میں اتوار کی شب منعقد میناریٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر اسوسی یشن کورٹلہ کی حلف برداری تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے خصوصی خطاب میں کہا

 

۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے ان کی جانب سے ریاستی کانگریس حکومت سے نمائندگی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صحافتی پیشے سے وابستہ افراد کو سماج میں کافی عزت و احترام کی نظر سے دیکھاجاتا ہے اور ماضی میں صحافیوں کو بڑی عزت اور اہمیت دی جاتی تھی لیکن اج کل صحافتی پیشہ سے وابستہ ہوکر من گھڑت اور جانبدارانہ صحافت کرتے ہوئے صحافتی معیار کو پامال کیا جا رہا ہے جو بے حد افسوس کی بات ہے

 

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بدعنوانیوں سے پاک، غیر جانبدار اور معیاری صحافت سے کام لینا چاہیے تاکہ صحتمند سماج کی تعمیر کیلئے صحافیوں کی جانب سے اہم اور کلیدی رول ادا کیا جا سکے انہوں کہا کہ مینارٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر اسوسی یشن کورٹلہ کو ان کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل رہے گا کوئی مسائل پیش آتے ہیں تو صحافی ان سے راست طور پر رابطہ کرسکتے ہیں

 

۔مکرا چندرشیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ، آکولا ملکا ارجن معتمد، انم انیل قائد کانگرس،محمد سلیم فاروقی سینیئر جرنلسٹ و اعزازی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے قلم کا غلط استعمال نہ کریں، شفاف صحافت سے کام لیں، غلط کاموں سے اجتناب، بدعنوانیوں، اور اپنے اقدار کو پامال کرنے جیسے کاموں، صحافتی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہوں اور سماج میں ناانصافیوں اور حقوق کی پامالیوں اور غلط کاموں کو اپنے قلم سے روکنے کی کوشش کریں

 

اور سچائی اور حقیقت کو فروغ دیں اور سماج کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے محنت کریں۔اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں محمد چاند پاشاہ صدر میناریٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر اسوسی یشن کورٹلہ نے اسوسی یشن کے اراکین کی جانب سے انہی صدر کے باوقار عہدے پر منتخب کرنے پر اظہار تک تشکر کیا اور کہا کہ وہ اسوسی یشن کے قوانین و قواعد کا احترام کریں گے اور تمام اقلیتی صحافیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے اس اسوسی یشن کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے جو دیرینہ مسائل ہیں

 

انہی برسراقتدار قائدین اور عہدیداران کے علم میں لاتے ہوئے ان کی کامیاب نمائندگی کے ذریعے حل کروائیں گے اور اراکین کی جانب سے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر مہمان خصوصی جواڑی نرسنگ راؤ کی جانب سے اقلیتی صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی اور صحافیوں کے جانب سے مہمانان خصوصی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا گیا۔اجلاس کا اغاز محمد امیر الدین صاحب کی قرات کلام پاک سے ہوا

 

اجلاس کی کاروائی محمد الیاس احمد خان مشیر خاص و سینیئر جرنلسٹ نے چلائی صدر اسوسی ایشن محمد چاند پاشاہ نے حاضر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں مہمانان خصوصی جواڑی نرسنگ راؤ انچارج کانگرس پارٹی حلقہ اسمبلی کورٹلہ، انم لاونیا انیل صدر نشین بلدیہ کورٹلہ، سینئر ڈاکٹر وائی انوپ راؤ، مکرا چند رشیکھر صدر نشین پریس کلب کورٹلہ، آکولہ ملکارجن معتمد پریس کلب کورٹلہ،محمد ساجد علی رکن ضلعی اکریڈیشن کمیٹی،ترومل گنگادھر صدر کانگرس کورٹلہ، محمد عبدالرفیع صدر مجلس کورٹلہ سید فہیم صدر اقلیتی سیل بی ار ایس، محمد وسیم نائب صدر ضلع اقلیتی سل کانگرس محمد نعیم ٹاؤن نائب صدر، محترمہ صغرابی صدر کانگرس (شعبہ خواتین)،محمد وکیل صدر ضلع نرمل ہیومن رائٹس کمیٹی، مظفر احمد سجو، محمد صابر علی سابقہ اراکین بلدیہ، ستاری راملو اے ائی ٹی یو سی قائد، محمد واصد ڈائریکٹر زرعی مارکیٹ کمیٹی کورٹلہ، عبدالرحیم سرپنچ چھوٹی مٹ پلی عبدالواجد معتمد مجلس عبدالخالق ورکنگ پریزیڈنٹ وقف پروٹیکشن کمیٹی کورٹلہ، محمد نجیب الدین قائد کانگرس، محمد مجیب الدین صدر ایم پی جے کورٹلہ، محمد شاہد صدر ضلع نیشنل ہاکر اسوسی یشن،محمد محسن قائد بی ار ایس،محمد نجم الدین قائد کانگرس، کے علاوہ اسوسی یشن کے قائدین محمد ساجد علی رکن ضلعی اکریڈیشن کمیٹی، محمد علی معتمد

 

، محمد احمد نائب صدر، محمد علی معتمد محمد یوسف علی خان شریک معتمد محمد نجیب اللہ خازن اور محمد سلیم فاروقی اعزازی صدر،محمد الیاس احمد خان مشیر خاص، ریاستی صدر ٹائیگر علی نواب (ٹی یو ڈبلی و جے اے) ، سپریم کورٹ ایڈوکیٹ سید انس مشیر قانونی، اور اراکین محمد مصور، عبدالباری، عبدالرب، عبدالرحیم، محمد صادق، محمد خضر، محمد صادق علی، محمد عارف اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button