روزنامہ رہنما کے دکن کا ملٹی کلر کیلنڈر سال 2026 کا نظام آباد ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڑی کے ہاتھوں شاندار رسم اجرائی

روزنامہ رہنما کے دکن کا ملٹی کلر کیلنڈر سال 2026 کا نظام آباد ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڑی کے ہاتھوں شاندار رسم اجرائی
نظام آباد 29/ ڈسمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)
سرپرست اعلیٰ جناب سید احمد امیر خان چیف ایڈیٹر رہنماے دکن حیدر آباد ،جناب عمر دراز خان انور کے زیر ادارت میں شائع ہونے والے روزنامہ رہنماکے دکن حیدر آباد کا ہر سال کی طرح اس سال 2026 ء کیلئے طبع کئے گئے ہمہ رنگین کیلنڈر کی نظام آباد ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی نے آج
جدید کلکٹریٹ کامپلیکس میں رسم اجرائی انجام دی ضلع کلکٹرونئے کرشنا ریڈی کے ہاتھوں سال 2026 ء کا رسم اجرائی ہونے والا پہلا کیلنڈر ہے اس موقع ضلع اسٹاف رپورٹر رہنمائے دکن احمد علی خان نے ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی کی شالپوشی و گلدستہ پیش کرتے ہوئے شاندار تہنیت پیش کی اور سال نو 2026 کی پیشگی مبارکباد بھی دی
رسم اجرائی کے موقع پر ایڈیشنل کلکٹرانکت ،آل انڈیا قومی تنظیم زونل صدر سمیر احمد ، ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفسیر راجیشری، پی آر او محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ محمد جاوید پاشاه بھی موجود تھے




