
حیدرآباد: نئے سال کی تقاریب کے موقع پر ضلع میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کو روکنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع ایس پی سنیہا مہرا نے یہ بات بتائی۔انہوں نے خبردار کیا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایس پی نے کہا کہ ضلع میں موجود بڑی تعداد میں فارم ہاؤسز، ریزارٹس اور سیاحتی مقامات کے مالکان کو لازمی طور پر متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کہیں بھی ڈی جے کی اجازت نہیں ہوگی۔ضلع ایس پی نے عوام کو متنبہ کیا کہ شراب نوشی کے بعد گاڑیاں نہ چلائیں اور قوانین پرعمل کریں۔


