جنرل نیوز

نظام آباد کے مجلسی قائدین کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی – جی ایچ ایم سی کی طرز پر اضلاع میں 90/فیصد پنالٹی پر پراپرٹی ٹیکس معافی کے لزوم کا مطالبہ

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و نمائندگی

جی ایچ ایم سی کی طرز پر اضلاع میں 90/فیصد پنالٹی پر پراپرٹی ٹیکس معافی کے لزوم کا مطالبہ،

نظام آباد، 30/ڈسمبر (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر و اسپیشل آفسر مونسپل کارپوریشن سے ملاقات،

 

اس ملاقات کے ذریعے ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے ضلع کلکٹر و اسپیشل آفسر مونسپل کارپوریشن کو بتایا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری جی ایچ ایم سی (جی او) کے تحت حیدرآباد جی ایچ ایم سی حدود میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں 90 /فیصد جرمانہ پر رعایت دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اسی طرز پر دیگر اضلاع و شہروں کارپوریشن و میونسپلٹی علاقوں اور اسکے حدوں میں بھی پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں 90 /فیصد جرمانہ پر رعایت کے لزوم کے احکامات جاری کئے جائیں،

 

شکیل احمد فاضل نے و دیگر مجلس قائدین نے کہا کہ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر سابقہ میں ریاستی حکومت اسمبلی اجلاس کے دوران رکن اسمبلی حلقہ ملک پیٹھ حیدرآباد و نظام آباد مجلس انچارج احمد بن عبداللہ بلعلہ نے عوام کو پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں جرمانہ پر رعایت کا مطالبہ کیا تھا،

 

جس پر حکومت نے ریاست بھر میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں عوام کو 90 /فیصد جرمانہ پر رعایت کی فراہمی کو یقینی بنایا تھا، شکیل احمد فاضل نے کہا کہ سال 2019 کرونا وائرس وباء کے چلتے جاری رہے لاک ڈاون کے سبب تلنگانہ کی عوام بالخصوص تاجرین کو شدید نقصان، مالی بحران اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،

 

انہوں نے کہا کہ آج بھی ریاست بھر میں ہزاروں خاندان مالی بحران کا سامنا کررہے ہیں، سابق کی طرز پر تلنگانہ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام پر مزید مالی بوجھ نہ ڈالتے ہوئے جی ایچ ایم سی کے علاوہ نظام آباد و دیگر اضلاع، کارپوریشن اور میونسپلٹی حدود میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں عوام کو راحت فراہم کرتے ہوئے 90 /فیصد پنالٹی پر رعایت کے احکامات جاری کریں،

 

نظام آباد مجلس قائدین نے اس خصوص میں ضلع کلکٹر و اسپیشل آفسر مونسپل کارپوریشن سے ملاقات کے موقع پر تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ کیا ہے، اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین ، ٹاون معتمد محمد شہباز احمد، شریک معتمد و سینئر کارپوریٹر اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس ریاض احمد، میر ارشاد علی سمیر کے علاوہ عزیر راہی، امر فاروق، ارشد خان، شیخ احمد موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button