نارائن پیٹ میں روحانی اجتماع: درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ میں جشنِ خواجہ غریب نوازؒ و محفلِ ذکر و نعت کل بعد نمازِ عشاء
نارائن پیٹ : 30 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ میں کل 31 دسمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء جلسہ جشن خواجہ غریب نوازؒ و ماہانہ محفلِ ذکر و نعت کی تقریب منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی باباؒ انجام دیں گے۔
جبکہ مہمانِ خصوصی حضرت مولانا پیر عابد حسین قادری کاظمی خلیفہ حضور خطیب دکن و سجادہ نشین خانقاہ قادریہ کاظمیہ کوتہ کوٹہ اور مولانا عارف حسین قادری کاظمی فاضل جامعہ نظامیہ خطاب کریں گے۔ ان کے علاوہ مقامی علماۓ کِرام کی بھی خطابات ہونگے
۔ واضح رہے کے اس موقع پر درگاہ شریف کے 2026 کے کلینڈر کی رسم اجراء بھی ہوگی۔ شرکاء کیلئے طعام کا انتظام رہیگا۔ حافظ سید تقی رابع قادری المعروف مصطفیٰ قادری جانشین سجادہ نے عاشقان اولیاء اللّٰہ سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔



