جنرل نیوز

نئے سال کے موقع پر اوٹکور منڈل میں سخت گاڑی چیکنگ، نشہ میں ڈرائیونگ اور ڈی جے پر پابندی

اوٹکور ۔نارائن پیٹ ضلع کے ایس پی کے احکامات کے مطابق کل رات اوٹکور منڈل میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی

 

۔ اس سلسلے میں پولیس عہدیدار S i رمیش ،نے اوٹکور منڈل کے عوام اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کی تقریبات کے دوران قانون کی پابندی کریں۔پولیس کے مطابق نئے سال کی تقریبات کے موقع پر شراب کے نشے میں گاڑی چلانے والوں اور نابالغ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

 

، ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ بغیر اجازت ڈی جے کے استعمال اور نائٹ پارٹیوں کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں ڈی جے ضبط کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button