جنرل نیوز

مکتھل .کرشنا پولیس اسٹیشن حدود میں سڑک حادثات میں نمایاں کمی: ایس آئی . ایس ایم نوید

مکتھل .کرشنا پولیس اسٹیشن حدود میں سڑک حادثات میں نمایاں کمی: ایس آئی . ایس ایم نوید

کرشنا پولیس اسٹیشن کے حدود میں سڑک حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف کرشنا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایس ایم نوید نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے سڑک حادثات، اموات اور زخمیوں کی تعداد میں تقریباً نصف کمی واقع ہوئی ہے

 

۔ایس آئی. ایس ایم نوید کے مطابق کرشنا پولیس اسٹیشن حدود میں واقع نیشنل ہائی وے 167 اور نیشنل ہائی وے 150 پر سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 24 سڑک حادثات پیش آئے، جن میں 16 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ سال 2025 میں اب تک صرف 16 سڑک حادثات درج ہوئے، جن میں 8 افراد کی موت واقع ہوئی اور 11 افراد زخمی ہوئے۔

 

انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات میں کمی ایک خوش آئند اور مثبت پیشرفت ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات میں عوام میں روڈ سیفٹی سے متعلق وسیع پیمانے پر بیداری پروگراموں کا نفاذ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHAI) کے تعاون سے خطرناک مقامات پر سائن بورڈز کی تنصیب، رکاوٹیں لگانا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور ضروری مقامات پر اسپیڈ بریکرز کی تنصیب شامل ہیں

 

۔ایس آئی ایس ایم نوید نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس مستقبل میں بھی سڑک حادثات کو مزید کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے پولیس محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button