سُلطان الہند خواجہ سید معین الدین چشتی ؒغریب نوازؒ کا 814 واں عرس شریف کا اختتام

حیدرآباد ۔ اجمیر۔ ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں عظیم صوفی بزرگ خواجہ سید معین الدین چشتیؒ ؒغریب نوازؒ کے 814 ویں عرس کی تقریبات اختتام کو پہنچی۔ اس سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین نے غریب نوازؒ کے عرس میں شرکت کی۔ عرس کا آغاز سے قبل 17دسمبر بمطابق 25 جمادی الاول کو جھنڈے کی رسم ادا کی گئی۔ 21؍ دسمبر بمطابق 29جمادی الاول کو جنتی دروازہ کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ 22؍دسمبر بمطابق یکم رجب کو با ضابطہ طورپر عرس کا آغاز ہوا۔
پیرزادہ سید مصباح الدین چشتی کی اطلاع کے مطابق 26؍دسمبر بمطابق 5رجب کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تین بجے دن سے قدیمی محفل سماع دیوان خانه حویلی دیوان صاحب زیر صدارت پیر خواجہ سید غیاث الدین چشتی سجادہ نشین دیوان سید صولت حسین ؒ سجادہ نشین حضور حضرت خواجہ غریب نواز حسب روایت قدیم بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی
محمد منہاج الدین کی اطلاع کے مطابق غریب نوازؒ کے عرس کے دن فجر کی نماز کے بعد مسلسل 9بجے تک حضور اکرم ﷺ کی شان مقدس میں اور غریب نوازؒ کی بارگاہ میں سلام پیش کیا گیا اور دعائیں مانگی گئیں۔ درگاہ میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں زائرین موجود تھے جس میں, میں بھی شامل رہا۔
پیرزادہ سید مصباح الدین چشتی کی اطلاع کے مطابق 27؍دسمبر بمطابق 6رجب کو سُلطان الہند خواجہ سید معین الدین چشتی ؒغریب نوازؒ کی چھٹی شریف، سالانہ فاتحہ ہوئی اور جنتی دروازہ کو بند کردیا گیا۔ 30؍دسمبر بمطابق 9رجب کو بڑے قل کے بعد عرس کا اختتام ہوا



