نظام آباد پریس کلب کے انتخابات – پنچاریڈی سریکانت صدر، سبھاش جنرل سکریٹری، راجکمار خازن و دیگر عہدیداران منتخب

نظام آباد پریس کلب کے انتخابات
پنچاریڈی سریکانت صدر، سبھاش جنرل سکریٹری، راجکمار خازن و دیگر عہدیداران منتخب
نظام آباد:31/ ڈسمبر(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)نظام آباد پریس کلب کیلئے 22 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کیلئے انتخابات کل مورخہ 30/ ڈسمبر کو انتخابات پرُ امن انداز میں منعقد ہوئے۔ انتخابی رائے دہی صبح 8 بجے سے شروع ہوئی جو ایک بجے دوپث تک جاری رہی۔ نظام آباد پریس کلب کے جملہ ممبرا ن 259 کے منجملہ 245 ممبران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
بعدازاں سہ پہر 3 بجکر 15 منٹ پر ووٹوں کی گنتی کا آغازہوا۔ابتداء میں ایگزیکٹیو اراکین بعدازاں دیگر عہدوں کے کیلئے رائے شماری کی گئی۔ جس میں بحیثیت صدر نظام آباد پریس کلب پنچا ریڈی سریکانت نے 176 ووٹ لیکر شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے واگھمارے سبھاش، خازن راجکمار، آرگنائزنگ سکریٹری راجو، نائب صدور بیسا سنگیتا، ستیش گوڑ، جیٹی گووند راجو، جوائنٹ سکریٹریز سریش، رویندر نائیک، ایس انجنیلو،(12) ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران میں سیتا ری کرشنا، بھومیش، نریندر سوامی، بھاسکر گوڑ، سندیپ دیشمکھ، کستور سدرشن، روی چرن ریڈی، تاڑ لاسریدھر، پریتم ریڈی، اڈیپو سرینواس، جئے پال، سندیپ گوڑ، روی کمار بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔ نو منتخب نظام آباد پریس کلب کے عہدیداروں کوایک خصوصی اجلاس میں الیکشن آفیسر کی جانب سے کامیابی کے سرٹیفکٹ دئیے گئے
۔ علاوہ ازیں نظام آباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو سینئر جرنلسٹ احمد علی خان،محمد یوسف الدین خان (ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)، اشفاق احمد خان (ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز)، محمد نعیم قمر ایڈیٹر عوام ٹی وی، محمد غوث ایڈیٹر محور، ایم اے ماجد اسٹاف رپورٹر راشٹریہ سہارا، لطیف علیم الدین ایڈیٹر تبصرہ نیوز، ساجد اختر سینئر صحافی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




