تلنگانہ

مہدی پٹنم میں اتوار کو فقید المثال جشن مولائے کائناتؑ  بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پوسٹر کی رسم اجراء انجام دی۔ عراق سے مہمان خصوصی پروفیسر مھند القادری کی جشن میں شرکت

مہدی پٹنم میں اتوار کو فقید المثال جشن مولائے کائناتؑ

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پوسٹر کی رسم اجراء انجام دی۔ عراق سے مہمان خصوصی پروفیسر مھند القادری کی جشن میں شرکت

 

حیدرآباد 2 جنوری (پریس نوٹ) بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے سالانہ جشن مولائے کائناتؑ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے پوسٹر کی دارالسلام میں رسم اجراء انجام دی۔ یہ فقید المثال جشن مولائے کائناتؑ درگاہ شریف خواجہ چمن کے زیراہتمام اتوار 4 جنوری کو بعد نماز عشاء ہمایوں نگر کنونشن ہال واقع صفدریہ اسکول نزد مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں منعقد ہوگا۔

 

بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر مجلس نے اس جشن مولائے کائنات کے پوسٹر کی رسم اجراء انجام دیتے ہوئے مجلس کی جانب سے اس جشن کے کامیاب انعقاد کے لئے مکمل اشتراک و تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ اس جشن کی نگرانی مولانا سید شاہ محمد عبدالغنی حسینی جعفری قادری حسن بابا سجادہ نشین درگاہ شریف خواجہ چمن کریں گے

 

۔ اتوار کو بعد نماز عشاء صفدریہ اسکول مہدی پٹنم میں منعقد شدنی اس جشن میں جلسہ قرأت قرآن مجید، جلسہ ولادت مولائے کائنات حضرت سیدنا علی المرتضیٰؓ، حضرہ القادریہ اور محفل سماع بھی منعقد ہوگی۔ اس جشن میں بطور بیرونی مہمان خصوصی شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر سید مھند القادری حفظہ اللہ سجادہ نشین تکیہ قادریہ کیسودرازیہ حضرت وزیر الباز الشیخ رمضان حلابؒ (فلوجہ، عراق) شرکت کریں گے

 

جبکہ شہر حیدرآباد کے سرکردہ مشائخ عظام، علماء کرام، معززین، وابستگان مختلف سلاسل طریقت، بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ دارالسلام میں بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر مجلس کے ہاتھوں پوسٹر کی رسم اجراء کے موقع پر ڈاکٹر سید شاہ محمد حسینی جعفری القادری لطیف پاشاہ، ڈاکٹر سید محمد حبیب حسینی جعفری القادری،جناب محمد القریشی عرفان قادری بھی موجود تھے۔

 

ڈاکٹر سید شاہ محمد حسینی جعفری القادری لطیف پاشاہ جانشین سجادہ نشین درگاہ شریف خواجہ چمن نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button