ٹی یو ڈبلیو جے ایف ضلع نرمل یونٹ کا 3/ جنوری کو آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز نرمل میں اہم اجلاس

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ( ٹی یو ڈبلیو جے ایف) ضلع نرمل یونٹ کا اہم اجلاس بتاریخ 3/جنوری بروز ہفتہ صبح 11 بجےبمقام آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز، نرمل میں منعقد ہوگا۔
ایم۔اے۔وسیم ضلع صدر اکبر خان ضلع جنرل سکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، ضلع نرمل یونٹ کے بموجب اس اجلاس میں ریاستی نائب صدر جناب اعجاز احمد خان کی نگرانی میں ضلع میڈیا اکریڈیٹیشن کمیٹی، نرمل میں اردو نمایندہ کی شمولیت کے سلسلے میں سب سے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر یا بہ کثرت آراء فیڈریشن ضلع نرمل یونٹ سے ایک نام طئے کرکے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی کو بھیجا جائے گا
اور تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، نرمل یونٹ کو فعال بنانے آئندہ کا لائحہ عمل، ترتیب دیا جائگا۔ اس اجلاس میں ضلع کمیٹی کے نرمل، خانہ پور، مدھول ،بھینسہ، وغیرہ کے تمام عہدیداران و اراکین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔



