جنرل نیوز
محمد کلیم (ریاض سعودی عرب) کے والد کا حیدرآباد میں انتقال

ریاض ۔ کے این واصف
یہ خبر بےحد افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ریاض کی معروف سماجی شخصیت محمد کلیم کے والد بزرگوار محمد ابراھیم صاحب مختصر سی علالت کے بعد جمعرات (یکم جنوری) کی اولین ساعتوں میں بازار گھاٹ، حیدرآباد میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ نماز جنازہ جمعرات کے روز ہی بعد نماز عشاء مسجد عالمگیر شانتی نگر مین اداکی گئی اور سوگواران کی کثیر تعداد میں متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔


