ایجوکیشن

مکتھل ٹاؤن کے نیو اقراء اسکول میں سائنس فیئر

مکتھل ٹاؤن کے نیو اقراء اسکول میں طلبہ کی سائنسی صلاحیتوں کو نکھارنے اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک شاندار سائنس فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے طبیعیات، کیمیا، حیاتیات، ماحولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف ماڈلز، تجربات اور منصوبے پیش کیے، جنہیں اساتذہ، والدین اور معزز مہمانوں نے بے حد سراہا۔

 

اس پروگرام میں اسکول کے کرسپانڈنٹ عبدال رؤف، پرنسپل مولانا عبدالحمید اور اسکول کے عملے نے مہمانوں اور عوام کا پرتپاک استقبال کیا۔ بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہونے والے وزیر واکٹی سری ہری نے اسکول انتظامیہ اور طلبہ کی محنت کی تعریف کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

اس کے علاوہ مقامی معزز شخصیات، سیاسی قائدین اور دیگر اسکولوں کے انتظامی ارکان نے بھی شرکت کی، طلبہ کی کاوشوں کا مشاہدہ کیا اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔

 

سائنس فیئر کا بنیادی مقصد طلبہ میں سائنسی شعور بیدار کرنا، تحقیق کی طرف راغب کرنا اور عملی تعلیم کو فروغ دینا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ میں خود اعتمادی، تحقیقی سوچ اور جدت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ بھی ایسے تعلیمی و سائنسی پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ سائنس فیئر کو کامیابی سے منعقد کرنے پر اساتذہ اور منتظمین کو مبارکباد دی گئی۔

 

اس پروگرام میں ٹی آر ایس ایم اے قائدین رمیش راؤ، کرن کمار، چٹھیالہ سرپنچ رحمت باشا، پگڈی ماری سرپنچ جعفر، کانگریس قائدین بویا روی، نورالدین، برہان، مارکیٹ کمیٹی ڈائریکٹر فیاض الدین، کٹا سریش کمار، گپتا ہنمنتھ، کلّوری گووردھن، رحیم پٹیل، بویا رمیش، شیام، سابق مارکیٹ چیئرمین نرسمہا گوڑ، ٹی آر ایس قائدین چنّا ہنمنتھ، سابق کونسلر انور حسین، منّان، بی جے پی سابق کونسلر کونڈایا، بی جے پی یووا مورچہ قائدین بالچیدو مہیش کمار اور شیوکمار سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button