ایجوکیشن

اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، بلڈہانہ میں سہ روزہ سالانہ تقریب کا اختتام   

بلڈہانہ (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ):شہر کے معروف و موقر تعلیمی ادارے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، بلڈہانہ میں اس سال شاندار اور رنگا رنگ سہ روزہ سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تعلیمی و ثقافتی تقریب کا باقاعدہ افتتاح 31 دسمبر کو اردو ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالرحیم سیٹھ کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔

 

افتتاحی تقریب کے موقع پر اسکول کمیٹی کے معزز اراکین جناب عبدالحمید سیٹھ صاحب، جناب ذکریا سیٹھ صاحب، جناب سمیر سیٹھ صاحب، سوسائٹی کے سیکریٹری جناب سید یاسین صاحب اور جناب عبدالمسعود بابو صاحب خصوصی طور پر موجود تھے۔ معزز مہمانوں نے ادارے کی تعلیمی خدمات اور طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔اس سہ روزہ سالانہ تقریب میں کے جی سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمات، تقاریر، ڈرامے، رقص، مشاعرے اور دیگر تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کیے

 

جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا اور بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔ اجتماع کے پہلے دن بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہو کر آنے والے تمام معزز اراکین کا پُرتپاک اور شایانِ شان استقبال بھی کیا گیا، جس سے پروگرام کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا۔یہ سالانہ تقریب 2 جنوری کو اختتام پذیر ہونگی۔ پروگرام کا انعقاد اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے اور اردو ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے عمل میں آیا۔ اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں پرنسپل جناب محمد سلیم سر، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر جناب سید داود سر، سپر وائزر جناب سید یاسر سر، تمام اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملے نے اپنی انتھک محنت، نظم و ضبط اور لگن سے نمایاں کردار ادا کیا

 

جس کے نتیجے میں یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوا۔یہ سالانہ تقریب نہ صرف طلبہ کی تخلیقی اور تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی بلکہ والدین، اساتذہ اور سماج کے درمیان مضبوط ربط قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button