محترمہ زینب سلطانہ ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول آصف نگر منڈل 2وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

حیدرآباد 2 جنوری( اردو لیکس) محترمہ زینب سلطانہ ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس آصف نگر منڈل 2بنت جناب میر اصغر علی صاحب مرحوم( زوجہ جناب صابر حسین ریٹائرڈ انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول یاقوت پورہ) چہارشنبہ 31 دسمبر 2025ء کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہو گئیں۔
محترمہ کا پہلا تقرر 1990ء میں ڈی ایس سی کے ذریعے گورنمنٹ پرائمری اسکول دودھ باولی پر عمل میں آیا تھا بعد ازاں 1992 میں آندھرا پردیش پبلک سروس کمیشن سے بحیثیت اسکول اسسٹنٹ بیالوجیکل سائنس گورنمنٹ ہائی اسکول جامعہ عثمانیہ پر تقرر عمل میں آیا زینب سلطانہ نے جملہ 35 سال محکمہ تعلیمات میں مختلف عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دیں
اور آصف نگر منڈل 2 سے بحیثیت ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس ،وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہو گئیں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے پر عہدہ داران تعلیمات، اساتذہ کی انجمنوں کے قائدین ،اساتذہ برادری نے انہیں اور جناب صابر حسین کے علاوہ ان کے فرزندان شاہنواز حسین رضوی ،عمران حسین رضوی اور وجاہت حسین رضوی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



