جنرل نیوز

اوٹکور: گرام پنچایت انتخابات میں مجلس کے نمائندوں کی شاندار کامیابی پر تہنیتی تقریب

اوٹکور محلہ ینکم پیٹ میں مجلس اتحاد المسلمین کے حالیہ گرام پنچایت انتخابات میں ٹاؤن مجلس صدر جناب محمد اسماعیل اور نمائندہ جناب محمد مجاہد دیسا ئی کی وارڈ نمبرس 7 اور12 میں بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر شاہ محمد حسن احمد اشرفی جلالی خلیفہ سلسلہ اشرفیہ جلالیہ کولم پلی ینکم پیٹ کی طرف سے ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی

 

جس میں مجلس کے دو نمائندوں کو شال پوشی و گل پوشی کر کے زبردست تہنیت پیش کیا گیا اس اجلاس سے جناب محمد حسن احمد اشرفی جلالی نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخبہ اراکین گرام پنچایت محمد اسماعیل اور نمائندہ محمد مجاہد کو مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے سیاسی؛ سماجی ؛ اور عوام کی خدمت کرنے کا موقع عنایت فرمایا ۔ موصوف نے مزید کہا کہ اللہ رب العالمین کا بہت بڑا شکر ھے کہ ہمارے دو مسلم نمائندوں کو گرام پنچایت اراکین کی حیثیت سے منتخب کروایا ۔

 

اس تہنیتی اجلاس میں محمد حشمت ؛خواجہ حسین مڑکی ؛شبیر احمد کرنول ؛محمد غوث ؛مولا علی کرنول ؛محمد لطیف درود ؛چاند پاشا ہ؛ توفیق ؛مولا علی ؛محمد آصف دیسائی؛ کے علاوہ دیگر حضرات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button