جنرل نیوز

مولائے کائنات حضرت علی رضي الله عنه و غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا آج یاقوت پورہ میں جشن

حیدرآباد ۔ جشن مولائے کائنات حضرت علی رضي الله عنه و غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا آج بروز ہفتہ 9 بجے سے 11بجے تک بمقام الحسنی فنکشن ہال نزد ریلوے اسٹیشن، ظفر روڈ یاقوت پورہ میں زیر اہتمام صوفی محمد ایوب قریشی قادری قلندری چشتی منعقد ہوگی۔

 

اس جشن کی سر پرستی شہزادہ غوث ا لاعظم فضیلت الشیخ مرشدی طریقت القادریہ الشیخ السيد نجیب الدین عبد الباقی الگیلانی حفظہ اللہ تعالی شیخ الحلقہ قادریہ گیلانیہ بغداد عراق کریں گے جبکہ صدارت شہزاده غریب نواز حضرت خواجہ سید غیاث الدین چشتی اجمیری صاحب قبلہ (صاحبزادہ سابق دیوان خواجہ سید صولت حسین چشتی) و حضرت مولانا سید شاه محمد محمود بادشاه حسنی الحسینی قادری زرین کلاه صاحب قبله کی ہوگی۔ اس جشن میں حضرت سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاه صاحب سابقہ رکن اسمبلی ، یا قوت پورہ کے علاؤہ دیگر مشائخین عظام شرکت کریں گے۔

 

جشن کا آغاز حلقہ سلطانیہ حیدریہ کے اراکین ذکر علی سے کریں گے اور محفل سماع کا اہتمام بھی رہے گا۔ اس جشن میں آپ کی تشریف آوری ہمطعامی باعث حصول و برکت باعث تشکر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button