انٹر نیشنل

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آج سے سردی میں اضافے کا امکان

ریاض ۔ کے این واصف

 مملکت کے قومی مرکز برائے موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں ہفتہ سے سردی کی لہر میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مختلف علاقے جن میں ریاض، الجوف ، حدود الشمالیہ ، تبوک ، حائل ، قصیم ،اور مشرقی ریجن کے شمالی مقامات شامل ہیں میں سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔

 

مرکز کا مزید کہنا ہے کہ ہفتہ 3 جنوری 2026 سے مذکورہ علاقوں میں آنے والی سردی کی لہر منگل تک جاری رہے گی۔ توقع ہے کہ ان علاقوں میں پارہ منفی سے دو ڈگری تک رہے گا جبکہ بعض مقامات پر منفی دو ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

 

موسمیاتی مرکز کی جانب سے سرد مقامات میں رہنے یا وہاں تفریح کے لیے جانے والوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کریں یخ بستہ کھلی ہوا میں حفاظتی تقاضوں کو مقدم رکھیں تاکہ تبدیل ہوتے ہوئے موسمی اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button