ممبئی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے جشن اردو کی تواریخ میں تبدیلی

ممبئی ۔ممبئی میں جمعرات 15-جنوری2026ء کو ہونے والےکارپوریشن انتخابات کے پیشِ نظر ممبئی یونیورسٹی کالینہ سانتا کروز ایسٹ میں منعقد ہونے والے جشن اردو کی تواریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
یہ تبدیلی محض انتظامات کو بہتر سے بہتربنانےاور تمام مہمانوں کی بہ آسانی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے جناب محمد حسام الدین ریاض( حیدرآباد )نے جناب قمر صدیقی کے حوالے سے بتایا کہ اب یہ تقریب جمعہ 30اور ہفتہ 31جنوری اوراتواریکم فروری 2026 کومنعقد ہوگی۔
جناب قمر صدیقی نے کہا کہ تواریخ کی تبدیلی سے جشن اردو میں شرکت کرنے کے لیے ہندوستان بھر کی مختلف ریاستوں اور دیگر مقامات سے تشریف لانے والوں کو یقینا زحمت ہوئی ہوگی لیکن وقت اور حالات کی مناسبت سے اس طرح کا اقدام ضروری تھا
تمام ہی شرکت کرنے والوں سے نئی تواریخ پر جشن میں شرکت کی جناب قمر صدیقی نے خواہش کی ہے۔




