بیرونی ممالک جانے سے قبل ویزا پر پیشہ سے متعلق تفصیلات اوردیگر معلومات سے آگاہی ضروری
رباط محبان اردو کے زیر اہتمام تقریب- کارنامہ حیات ایوارڈ یافتگان کو تہنیت- جناب سید منہاج الدین اور پروفیسر مسعود احمد کا خطاب

حیدرآباد 4جنوری( اردو لیکس )جناب سید منہاج الدین چیئرمین و بانی تلنگانہ ویلفیئر اسوسی ایشن سعودی عرب نے عوام بالخصوص ہنرمند نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرونی ممالک جانے سے قبل اپنے ویزا پر پیشہ سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کر لیں اور اور کسی بھی درمیانی آدمی کی چال بازیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اکثر ڈاکٹرس اور انجینیئرز بھی سعودی عرب اور دیگر مقامات کو جاتے ہیں لیکن اپنے ویزا پر پیشے کے کالم میں کیا لکھا ہوا ہے اس پر غور ہی نہیں کرتے جس کی وجہ سے باہر جا کر کافی پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رباط محبان اردو کے زیر اہتمام عبداللہ انکلیو ملک پیٹ میں تہنیتی تقریب اور مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس کا اہتمام پروفیسر محمد مسعود ہسپٹل سی ای او رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل نے کیا تھا۔
جناب سید منہاج الدین نے کہا کہ یہ بہت بڑے افسوس کی بات ہے کہ ڈاکٹرس اور انجینیئرس بھی اپنے ویزا پر یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کس پیشے پر جا رہے ہیں اور اکثر دھوکہ دہی کا شکار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی تنظیم کی طرف سے کئی پریشان حال لوگوں کی سعودی عرب میں مدد کی ہے پروفیسر محمد مسعود احمد نے جناب سید منہاج الدین کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے انسانی خدمت کے کام انجام دینا ایک بہت بڑا کار خیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش اتی ہے جناب سید منہاج الدین اس کی ہر ممکن مدد کے لیے آگے آ جاتے ہیں اس موقع پر جناب واحد نظام آبادی ادیب و شاعر کے علاوہ ممتاز شاعر جناب ظفر فاروقی اور ماہر تعلیم جناب محمد حسام الدین ریاض کو وزیر اقلیتی بہبود تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین کے ہاتھوں "کارنامہ حیات ایوارڈ” ملنے کی مسرت میں گل پوشی و شال پوشی کی گئی اور ان حضرات کی ادبی اور فروغ اردو کے سلسلے میں کی گئی خدمات کو سراہا گیا جناب واحد نظام آبادی جناب ظفر فاروقی اور جناب محمد حسام الدین ریاض نے تہنیت پیش کرنے پر پروفیسر مسعود احمد کا شکریہ ادا کیا۔
پروفیسر مسعود احمد نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ شعراء اور ادیبوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی جائے اور یہ سلسلہ کافی دنوں سے جاری ہے انشاءاللہ مستقبل میں بھی ہم اس سلسلے کو باقی و برقرار رکھیں گے تاکہ اردو زبان ادب کی خدمت کرنے والوں کو حوصلہ ملتا رہے انہوں نے اردو زبان و ادب کی خدمت کرنے والوں کو اردو کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ قرار دیا ایک شاندار مشاعرہ جناب سمیع اللہ سمیع کی صدارت میں منعقد ہوا جناب سہیل عظیم نے نظامت کی صدر مشاعرہ جناب سید سمیع اللہ سمیع کے علاوہ جناب واحد نظام ابادی ،جناب ظفر فاروقی ،ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، پروفیسر محمد مسعود احمد انجنی کمار گویل سید سہیل عظیم نے کلام سنایا ممتاز و معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف نے مزاحیہ کلام سنا کر محفل کو زعفران زار کر دیا۔
اس موقع پر جناب عیسی شریف ریٹائرڈ چیف منیجر ایس بی ائی، ڈاکٹر ایس ایس ستار (ہوسٹن یو ایس اے )جناب علیم الدین تاج کنسٹرکشن ،جناب امین الدین انصاری اردو نیوز جدہ ، جناب جہانگیر قیاس ،جناب عزیز ،جناب امجد، جناب شفیق، جناب محمد رفیق احمد ،جناب سید مرتضی قادری عرف علیم جناب سید اصغر حسینی،جناب محمد حسین قادری عارف دبا الفجیرہ متحدہ عرب امارات ،جناب محمد جاوید حسین
جناب محمد عیسی شریف ،جناب محمد رفیع الدین رضی جناب محمد واجد اللہ خاں مبین اور دیگر موجود تھے



