تلنگانہ

وقارآباد کے ایم ایل اے گڈم پرساد کمار ہوں گے تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر

کانگریس ہائی کمان نے گڈم پرساد کمار کے نام  کا  تلنگانہ اسمبلی کے  اسپیکر کے طور اعلان کیا ہے  پرساد کمار نے وقارآباد آباد سے ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 2012 میں، پرساد کمار نے نلاری کرن کمار ریڈی کی کابینہ میں ٹیکسٹائل کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ کانگریس کے حالیہ فیصلے کے ساتھ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے گڈم پرساد کمار کو اسپیکر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ نئی اسمبلی کے بلائے جانے کے بعد تمام ایم ایل ایز کی طرف سے پروٹم اسپیکر کے حلف لینے کے بعد، اسپیکر منتخب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button