ایجوکیشن

اوٹکور: ضلع سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

اوٹکور: ضلع سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

اوٹکور منڈل کے موضع پورلہ خورد میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول (اردو میڈیم) میں آج ضلع سطح کے انعام یافتہ طلبہ کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد محی الدین احمد نے کی۔

 

تقریب کی مہمانِ خصوصی نو منتخبہ سرپنچ پورلہ خورد محترمہ نکھیٹا پرشانت گنڈلا تھیں۔ اس موقع پر جماعت ہفتم کی طالبات زوہا، ماریہ (دخترِ محمد جاوید) اور حاجره بیگم کو ضلع نارائن پیٹ کے جاجاپور میں منعقدہ ضلع سطح کے سائنس میلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا، جب کہ اسکول کو فیروز اللغات بھی پیش کی گئیں۔

اسی طرح جماعت دہم کی طالبہ صوبیہ سمین (دخترِ محمد محبوب علی) کو ضلع سطح کے ریاضی ٹیلنٹ ٹیسٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سراہا گیا۔

 

طلبہ کی رہنمائی کرنے والی معلمہ محترمہ نعیمہ بیگم (ایس اے، بایو سائنس) کو بھی اعزاز دیا گیا۔
تقریب میں جناب پرشانت گنڈلا، بندے نواز (وارڈ ممبر)، سابق سرپنچ رویندر ریڈی، چاند پاشاہ کے علاوہ اساتذہ اور اولیائے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام طلبہ کی شاندار کامیابیوں کی ستائش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button