جنرل نیوز

جنگاؤں میں عظیم الشان جلسۂ اصلاحِ معاشرہ

جنگاوں۔ محمد خواجہ مجتہد الدین ، ناظم شعبہ اصلاح معاشرہ جمعیت علماء ضلع جنگاؤں کے بموجب ایک عظیم الشان جلسۂ اصلاحِ معاشرہ بروز پیر، 12 جنوری 2026 کو صبح 9 بجے تا ظہر کماکشی فنکشن ہال، نزد نہروپارک جنگاؤں منعقد کیا جائے گا۔

 

جلسہ کی سرپرستی حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی (سرپرست، جمعیت علماء ضلع جنگاؤں) فرمائیں گے۔ جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب (جنرل سیکریٹری، جمعیت علماء تلنگانہ) شرکت فرمائیں گے۔

 

جلسہ میں ممتاز علماء کرام حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی، ناظم شعبہ اصلاح معاشرہ جمعیت علما تلنگانہ، حضرت مولانا عبدالستار صاحب قاسمی، نائب صدر جمیعت علماء تلنگانہ ، حضرت مولانا عبدالعظیم صاحب قاسمی، صدر جمیعت علماء ضلع ورنگل اور حضرت مولانا مفتی محمد زکریا صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمیعت علماء ضلع ورنگل اور دیگر اکابر علماء اصلاحِ معاشرہ، دینی بیداری اور سماجی ذمہ داریوں پر خطابات فرمائیں گے۔

 

منتظمین کے مطابق اس جلسہ کا مقصد معاشرے میں پھیلی برائیوں کی اصلاح، دینی شعور کی بیداری اور اتحادِ امت کو فروغ دینا ہے۔ عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول نظم کیا جارہاہے ۔

 

صدر جمیعت علماء ضلع جنگاؤں مولانا عبدالرحمن سبیلی صاحب نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ اپنی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اس عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ میں ضرور بہ ضرور شرکت فرمائیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button