ایجوکیشن

سیول سرویسز اکیڈمی ، حیدرآباد مفت آن لائن لا سیٹ کوچنگ – 2026 کے پوسٹر کی رسم اجرائی۔۔

سویل سرویسز اکیڈمی ، حیدرآباد

مفت آن لائن لا سیٹ کوچنگ – 2026 کے پوسٹر کی رسم اجرائی۔۔

 

حیدرآباد: 9 جنوری (اردو لیکس) سیول سرویسز اکیڈمی (CSA)، حیدرآباد سال 2020 سے مسلسل طلبہ کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کو ثابت کر رہی ہے، جس کے تحت مفت آن لائن لا سیٹ کوچنگ فراہم کی جا رہی ہے۔ اس نیک اقدام کے ذریعے CSA تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے خواہشمند قانون کے طلباء و طالبات کی معاونت کر رہی ہے، بالخصوص معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے۔ CSA لا سیٹ اکیڈمی کی ڈائریکٹر محمد بشیر احمد کے مطابق

 

“2026 لا سیٹ بیچ کی کلاسز 23 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، جو انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات کے فوراً بعد ہوں گی۔ تلنگانہ لا سیٹ امتحان متوقع طور پر 18 مئی 2026 کو منعقد ہوگا۔ لا سیٹ میں کامیابی حاصل کرنا کاؤنسلنگ میں شرکت اور معیاری لاء کالجوں میں مفت داخلہ حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے۔

 

وہ طلبہ جنہوں نے انٹرمیڈیٹ یا ڈگری مکمل کر لی ہے اور 5 سالہ انٹیگریٹڈ ایل ایل بی یا 3 سالہ ایل ایل بی کورسز کے لیے درخواست دے رہے ہیں، اس مفت کوچنگ میں رجسٹریشن کے اہل ہیں۔ CSA نے فخر کے ساتھ اعلان کیا کہ اب تک 377 طلبہ نے اس اکیڈمی سے مفت کوچنگ حاصل کرکے لا سیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے ، اور ان میں سے 98 فیصد سے زائد طلبہ نے کاؤنسلنگ کے ذریعے معیاری لاء کالجوں میں مفت داخلے لئیے ہیں

 

۔ ان میں سے کئی طلبہ نے ایل ایل بی مکمل کر لی ہے اور آج کامیابی کے ساتھ قانونی شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ CSA نے مزید واضح کیا کہ لا سیٹ امتحان کے لیے نہ کوئی عمر کی حد نہیں ہے اور نہ ہی تعلیمی وقفے کی کوئی پابندی، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اپنے قانون کے شعبے میں کیریئر کے خواب کو پورا کر سکیں۔

خواہشمند طلبہ سے گذارش ہے کہ فوراً رابطہ کریں، کیونکہ نشستیں محدود ہیں۔

📞مزید تفصیلات کیلئے ان نمبرات پر رابطہ کریں :

79897 87990

96185 50842

متعلقہ خبریں

Back to top button