آئی ویژن یوتھ پارلیمنٹ_ جی بی ایچ ایس مغل پورہ نمبر 2 اردو میڈیم کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

حیدرآباد 9جنوری (اردو لیکس) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 ( چار مینار منڈل )کے طلبہ نے آئی ویژن یوتھ پارلیمنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاآئی ویژن یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کا شاندار فائنل 7 جنوری 2026 کو لٹل فلاور ہائی اسکول چراغ علی گلی میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام کا اہتمام اکشنا مارکٹنگ نے کیا تھا، جبکہ اس کی سرپرستی اور رہنمائی ضلع کلکٹر حیدرآباد محترمہ ہری چندنا دساری آئی اے ایس، اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے کی۔ اس کا مقصد سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو ایک مضبوط جمہوری پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔حیدرآباد ضلع کے سرکاری اسکولوں سے جماعت ششم تا نہم کے تقریباً 260 منڈل سطح کے کامیاب طلبہ نے تین کمیٹیوں میں حصہ لیااقوام متحدہ، بھارتی پارلیمنٹ، اور تلنگانہ ویژن 2047۔اس مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 کے طلبہ نے قابلِ تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
محمد ثاقب (جماعت نہم)ولد جناب محمد شاہد نے اقوام متحدہ کمیٹی میں بھارتی مندوب کے طور پر شرکت کی۔ شازیہ بیگم (جماعت نہم) بنت ہارون رشیداور نازیہ بیگم (جماعت ہفتم) بنت جناب محمد فیاض نے بھارتی پارلیمنٹ میں وزرائے تعلیم کے کردار ادا کیے، جبکہ حاجرہ فاطمہ (جماعت ہفتم) بنت جناب سید التماس نے تلنگانہ وژن 2047 کمیٹی میں وزیرِ زراعت کے طور پر حصہ لیا۔صدر معلمہ محترمہ اُو ما مُوپّیڈی کی حوصلہ افزائی اور محترمہ اختر النساء (ایس اے حیاتیاتی سائنس) اور محترمہ امۃ الرحمن بشریٰ (ایس اے انگریزی) اور دیگر اساتذہ کی رہنمائی میں طلبہ نے اعتماد اور وضاحت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ان کی کارکردگی نے ثابت کیا کہ سرکاری اردو میڈیم کے طلبہ بھی انگریزی میڈیم کے طلبہ کے ہم پلہ اور مساوی صلاحیتوں کے حامل ہیں، جس سے نہ صرف ان کے اسکول بلکہ پورے سرکاری تعلیمی نظام کا نام روشن ہوا۔یوتھ پارلیمنٹ میں شاندار مظاہرہ کرنے پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2کے طلبہ و طالبات کو اسمبلی میں جمعرات 8 جنوری کو تہنیت پیش کی گئی اسکول کے تمام طلبہ و طالبات نے یوتھ پارلیمنٹ میں حصہ لینے والے طالبات اور ایک طالب علم کی بھرپور ستائش کی نہم جماعت کی طالبہ شازیہ بیگم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا موضوع اکنامک ڈیولپمنٹ تھا شازیہ بیگم نےا سکول کی اسمبلی کے دوران بتایا کہ اکنامک ڈیولپمنٹ موضوع سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے
لڑکیاں اگر تعلیم یافتہ ہوں تو وہ خود مکتفی ہوتی ہیں اور وہ اپنی آمدنی سے گھر اور اپنے افراد خاندان کی ذمہ داریوں کو پورا کر سکتی ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پروگرام سے معلومات میں بے حد اضافہ ہوا اور میں نے اپنے موضوع سے سیکھا کہ تعلیم سے معاشی ترقی ممکن ہے میں نے یہ بھی سیکھا کہ لڑکیوں کے لیے تعلیم کا حاصل کرنا بے حد ضروری ہے اگر ایک لڑکی تعلیم یافتہ ہوتی ہے تو اس کی آنے والی نسل اور بہتر سے بہتر تعلیم یافتہ ہو سکتی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ تعلیم سے ملازمت ملے حقیقت یہ ہے کہ اتنی تعلیم تو ضروری ہے کہ ہم دنیا داری کے امور سے واقف ہوں ہاجرہ فاطمہ جماعت ہفتم نے اسمبلی اجلاس کے دوران طلبہ و طالبات کو بتایا کہ تلنگانہ ایک زرعی ریاست ہے جہاں لاکھوں خاندانوں کی زندگی کھیتوں اور فصلوں سے جڑی ہوئی ہے لیکن آج کے دور میں کسان صرف محنت سے نہیں بلکہ صحیح معلومات اور جدید ٹکنالوجی سے کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتے ہیں حاجرہ فاطمہ نے مزید کہا کہ ج بھی بارش اور ندی کے پانی پر کسان اپنی زراعت کا انحصار کرتے ہیں بسا اوقات اس انحصار کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان بھی ہوتا ہے
کسانوں کو چاہیے کہ وہ جدید ٹکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کریں اور اپنی آمدنی میں اضافہ کریں کیونکہ غلط فیصلہ سے کسان کی آمدنی متاثر ہو سکتی ہے نازیہ بیگم جماعت ہفتم نے بتایا کہ یوتھ پارلیمنٹ پروگرام سے طلبہ و طالبات کی معلومات میں بے حد اضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ تعلیم میں یہ فرق آگے چل کر روزگار اور آمدنی کے فرق میں بدل جاتا ہے نازیہ بیگم نے مزید بتایا کہ اکنامک ڈیولپمنٹ، فیکٹری کے قیام یا سڑکیں بنانے سے نہیں ہوتا بلکہ اس وقت ہوتا ہے جب مہارت سے نوجوانوں کے ہاتھ مضبوط ہوں اور وہ خود مکتفی ہوں اور دماغی طور پر ان کے سوچنے کی صلاحیت اور طاقت میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنے ملک ہندوستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہو تو سب سے پہلے ایجوکیشن سسٹم کو مضبوط سے مضبوط بنانا بے حد ضروری ہے اسکول کی گزیٹڈ ہیڈ مسٹریس محترمہ او مامو پیڈی کے علاوہ جناب محمد جہانگیر، جناب محمد حسام الدین،جناب یس پانڈو ،محترمہ مہر حبیب، محترمہ اختر النساء ،محترمہ نذیرہ وسیم ،محترمہ روحی فاطمہ، محترمہ کے ونیتا ، محترمہ بی مادھوی ،محترمہ طاہرہ بیگم ،محترمہ امتہ الرحمن بشری، محترمہ بی وجے لکشمی، محترمہ عالیہ مہہ جبین، محترمہ شمیم نے یوتھ پارلیمنٹ میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی
اور دیگر طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اس طرح کے پروگرام میں حصہ لیں اور اپنے اسکول کا نام روشن کریں یوتھ پارلیمنٹ میں حصہ لینے والے طالبات کی تیاری میں اہم رول ادا کرنے والے محترمہ اخترالنسااور محترمہ امتہ الرحمن بشری کو صدر معلمہ محترمہ اوما موپیڈی نے دلی مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان دونوں معلمات کی بھرپور ستائش کی



