نرمل ضلع کلکٹر اور کانگریس انچارج کے ہاتھوں ٹی ایس پی ٹی اے و میوا کے 2026ء کے کیلنڈرز کی رسمِ اجراء

نرمل ضلع کلکٹر اور کانگریس انچارج کے ہاتھوں ٹی ایس پی ٹی اے و میوا کے 2026ء کے کیلنڈرز کی رسمِ اجراء

نرمل، 9/جنوری (پریس نوٹ):
تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز اسوسی ایشن (ٹی ایس پی ٹی اے) اور مائناریٹی ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن (میوا) کی جانب سے نئے سال 2026ء کے لیے شائع کئے گئے وال کیلنڈر اور ٹیبل کیلنڈرز کی رسمِ اجراء نرمل کی ضلع کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ ابھیلاشا ابھینو اور نرمل اسمبلی حلقہ کے کانگریس انچارج و سابق ڈی سی سی صدر سری ہری راؤ کے ہاتھوں انجام پائی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو اور کانگریس انچارج سری ہری راؤ نے ٹی ایس پی ٹی اے اور میوا کی تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہا اور تنظیموں کی مزید ترقی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور سرکاری ملازمین معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اس تقریب میں ٹی ایس پی ٹی اے و میوا کے صدر شیخ شبیر علی، ٹی ایس پی ٹی اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد معراج، میوا کے جنرل سیکرٹری کلیم الدین، میوا کے خازن شیخ فاضل کے علاوہ دونوں تنظیموں کے ضلعی و مقامی سطح کے ذمہ داران محمد عبدالرشید، محمد مقصود احمد، سلیم اللہ خان، سید سرفراز، سید مظہر حسین، ایوب خان، سید شاہد علی، سید اشتیاق علی، سید عارف، محمد آصف علی، محمد عبدالعلیم، محمد سلیم الدین، سید واجد، فرقندہ علی خان، اعجاز احمد خان، شیخ میراں، محمد اظہر، محمد لیق،محمد عادل علی اور بڑی تعداد میں اراکین شریک تھے۔
اس موقع پر مقررین نے تنظیمی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے، اساتذہ اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔




