جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں ایم پی جے کے کلینڈر کی ایس پی کے ہاتھوں رسم اجرائی

نارائن پیٹ میں ایم پی جے کے کلینڈر کی ایس پی کے ہاتھوں رسم اجرائی

 

نارائن پیٹ 9/جنوری ( )مئومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (ایم پی جے )کے نئے سال 2026 کے کلینڈر کی آج ایس پی آفس نارائن پیٹ میں ضلع ایس پی ڈاکٹر جی ونیت نے رسم اجرائی انجام دی ، اس موقع پر انہوں کہا کہ نیا سال ضلع میں امن وامان اور بھائی چارہ کے فروغ میں نئے دور کا آغاز بنے ، انہوں نے کہا کہ کہیں بھی ہونے والی ناانصافی ہر جگہ انصاف کے لئے خطرہ ہے ، انہوں ایم پی جے کے ذمہ داروں کو نئے سال کی مبارکباد دی ،

 

 

اس موقع پر ضلع ایس پی کو تنظیم کے اغراض و مقاصد کا کتابچہ بھی حوالے کیا گیا ، انہوں نے اس موقع پر تنظم کی کارکردگی پر خوشنودی اور کبھی مل بیٹھنے کی خواہش اظہار کیا ،

 

اس موقع پر صدر ضلع ایم پی جے ، جناب محمد کاظم حسین ، سابقہ رکن ریاستی مشاورتی کونسل ایم پی جے جناب مجاہد صدیقی ، مقامی صدر ڈاکٹر ساجد صدیقی ، اراکین ایم پی جے، جناب عبدالسلام عابد ، جناب محمد جلال موجود تھے ، اڈیشنل ایس پی نارائن پیٹ جناب محمد ریاض الحق بھی ، اس وقت موجود تھے ،

متعلقہ خبریں

Back to top button