کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی 16/جنوری کوچنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان تیسویں معراج النبی ؐکانفرنس
کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی 16/جنوری کوچنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان تیسویں معراج النبی ؐکانفرنس
بیرونی مہمان مقررین کرام عالمی شہرت یافتہ عالم دین ـمفکر اسلام نبیرۂ اعلیٰ حضرت ،علامہ مفتی محمد عدنان رضا قادری (بریلی) ، مفتی محمد ناظم رضا منظری (مرادآباد )علامہ مفتی ثناء اللہ قادری (بریلی) کی شرکت کو قطعیت
حیدرآباد۔10 /جنوری2026ء ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان تیسویں معراج النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد16 /جنوری 2026 ء بروزجمعہ بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب قبلہ ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی صاحب کرینگے ۔ بیرونی مہمان مقررین کرام میںعالمی شہرت یافتہ عالم دین ، مفکر اسلام ، خطیب الہند ، نبیرۂ اعلیٰ حضرت ، خلیفہ و نواسۂ حضور امین شریعت حضرت العلامہ مولانا مفتی محمد عدنان رضا قادری صاحب مدظلہــ، (بانی آل انڈیاا رضا ایکشن کمیٹی ، درگاہ اعلیٰ حضرت ، بریلی شریف) ، دوسرے مہمان مقرر شمالی ہند کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام ـ،خطیب الہند حضرت العلامہ مولانا مفتی ثناء اللہ قادری صاحب ( استاذ جامعہ رضویہ مظہر اسلام ، بریلی شریف)، تیسرے مہمان مقرر شمالی ہند کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام حضرت العلامہ مولانا مفتی محمد ناظم رضا منظری صاحب ، (امروہ مرادآباد )نے شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ نیز مقامی علماء کرام میں حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، حضرت مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی القادری ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی )، حضرت مولانا مفتی محمد فاروق رضا قادری صاحب کے بھی خطابات ہونگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی صاحب ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی صاحب ، عالیجناب افتخار شریف صاحب (حال مقیم امریکہ )، ڈاکٹر حیدر یمنی صاحب ، ڈاکٹر مجیب شاہد صاحب ، محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری صاحب ، ڈاکٹر سید قمر قادری صاحب ، ڈاکٹر غوث قادری ،محمد سرشار صاحب (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ )، جناب سید اعزاز محمد قادری (اعجاز پریس) شرکت کرینگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان صاحب کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ نائبین استقبالیہ جناب محمد افتخار علی ( ایڈوکیٹ) ، محمد مکرم علی (ایڈوکیٹ) ، محمد عظیم (ایڈوکیٹ) ، محمد بشیر الدین (ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ) سید ضیاء الدین توصیف ( ایڈوکیٹ) ہونگے جبکہ سید لئیق قادری اور عبدالکریم رضوی نائب معتمدین استقبالیہ ہونگے ۔ نیز اس کانفرنس میں دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کیلئے درپیش چیالنجس اور اس کاحل ، معراج النبی ﷺ قرآن و احادیث کی روشنی میں ، نماز کی فضیلت اور ترک نماز کے عذابات پر مہمان مقررین کرام و مقامی مقررین کے بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ الحمد للہ کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی گذشتہ 29 سالوں سے اپنے دینی و اصلاحی مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رحمت عالم کمیٹی اپنے مقاصد جیسے عقیدہ کی حفاظت کیساتھ مسلم معاشرہ سے جہیز ، گھوڑے جوڑے کی رقم باجے گاجے ، بے جا رسومات ، بے راہ روی ، نوجوان نسلوں کو مغربی تہذیب کے اثرات سے بچانے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے آج نوجوان نسل Social Mediaپر جس طرح ایمانی لٹیروں ، فرقہ پرستوں اور دشمنان اسلام کی چالبازیوں سے متاثر ہورہے ہیں اس کیلئے رحمت عالم کمیٹی نے Social Mediaجیسے facebook، Whatsapp، Youtube پر اپنے Messages جس میں عالم اسلام کے اکابر علمائے اہلسنت کے خطابات و بیانات ، قرآنی آیات و احادیث کے ذریعہ نوجوان نسل اور معاشرہ کی اصلاح کیلئے خصوصی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ نوجوان نسل کا سوشیل میڈیا پر غیروں سے رابطہ ، لڑکیوں کی عصمتوں سے کھلواڑ ، بے حیائی ، زنا کاری ، شراب نوشی ، سود خوری نے معاشرہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ رحمت عالم کمیٹی کی تحریکات ’’ تحریک ِ صلوٰۃ ‘ ‘ و ’’تحریک حجاب ‘‘کے بھی الحمد للہ خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ کمیٹی کا ساتھ دیں اور معاشرہ کی اصلاح اور آنے والی نسلوں کے ایمان و عقیدہ و تہذیب اسلامی کی حفاظت کیلئے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر سابقہ کانفرنسوں و جلسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ پوسٹرس ، بیانرس اور ہورڈنگس کی طباعت عمل میں لائی جارہی ہے حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع میں بھی کام تیزی سے جارہی ہے تمام اراکین سے ربط رکھا جارہا ہے ۔ اس کانفرنس اور تحریکات کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے اور دورِ حاضر میں اُمت مسلمہ کو متحد کرنے اور نماز کی فضیلت و اہمیت ودین متین کی صحیح تعلیمات سے آگاہ کرنے انکے ایمان و عقیدہ کے تحفظ کیلئے کمیٹی مسلسل اپنی خدمات میں مصروف ہے ۔ محمد عادل اشرفی ، محمد اسلم اشرفی ، محمد قادر خان قادری ،محمد عبدالمنان عارف قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری، محمد عظیم برکاتی ( ایڈوکیٹ ) ، سید طاہر حسین قادری نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔



