ایم پی جے کے دفتر پر شہر کی مختلف این جی اوز سے وابستہ افراد کی نشست

حیدرآباد ۔ ایم پی جے کے دفتر پر شہر کی مختلف این جی اوز سے وابستہ افراد کی ایک نشست فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظر ثانی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کے لئے آج منعقد کی گئی ۔نشست میں شرکاء نے اپنے اداروں اور کام کا تعارف کروایا۔
علیم خان فلکی صاحب سوشیو ریفارم سوسائٹی نے شادی بیاہ میں اسراف اور فضول خرچی و دیگر خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی اصلاح پر زور دیا۔جناب محمد فاروق صاحب سکرٹری سید خاموشی ٹرسٹ نے ٹرسٹ کی طرف سے جاری مختلف سرگرمیوں کا تفصیلی تعارف کرایا۔
جناب منیر الدین مجاھد سماجی جہد کار نے مختلف گھریلو صنعتوں کو مضبوط کرنے اور انہیں فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صفا سوسائٹی کے نمائندہ یونس نے صفا ین جی اہ کی جانب سے خواتین کو خود مکتفی بنانے کے پراجیکٹس کی تفصیل پیش کی۔ الیاس شمسی صاحب اسری فاؤنڈیشن کی جانب سے طبّی خدمات کا تعارف پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ حافظ محمد ریاض نقشبندی نے اپنی خدمات سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا اور کئ دوسری شخصیات نے بھی مشورے دے۔تمام شرکاء نے ایم پی جے کی جانب سے این جی اوز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ان کوششوں کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں مزید ایسے پروگرامس کے انعقاد پر زور دیا۔
جناب شجاعت حسینی صاحب یونائیٹیڈ والینٹیرز اسوسئیشن نے اسوسئیشن کی مختلف تعلیمی و سماجی خدمات کے بارے میں شرکاء کو واقف کرایا اور ایس آئی آر کے موضوع پر ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ایس آئی آر پر بات کرتے ہوئے شرکاء نے اس پر مشترکہ جدوجہد کرنے پر زور دیا۔
اجلاس کی صدارت صدر مومنٹ فار پیش اینڈ جسٹس جناب عبدالمجید شعیب نے اور جناب منظور احمد جنرل سیکرٹری نے شرکاء کا خیرمقدم کیااور یم پی جے کا تعارف کرایا ۔



