اکریڈیٹیشن کارڈ کے لیے اردو صحافیوں پر سرکیولیشن کی بندش برخواست کی جاے۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی نمائندگی

حیدرآباد 10 جنوری: حکومت تلنگانہ کی جانب سے صحافیوں کو اکریڈیٹیشن کارڈ کی اجرائی کے لیے جاری کردہ جی او نمبر 252 اور رہنمایانہ خطوط پر صحافیوں کی تنظیموں کی جانب سے سخت اعتراض کے بعد پی سرینیواس ریڈی وزیر ریونیو و اطلاعات و تعلقات عامہ نے صحافیوں کی تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ اپنے چیمبر میں اجلاس منعقد کیا
جس میں سرینیواس ریڈی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈمی، کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ و دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اردو صحافیوں کی جانب سے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے اجلاس میں نمائندگی کی۔ جناب سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے اجلاس میں وزیر اطلاعات و کمشنر محکمہ اطلاعات کو بتا یا کہ جی او نمبر 252 اردو صحافیوں کے لیے نہ صرف نقصان دہ ہے بلکہ سابقہ جی او 239 سے زیادہ ناانصافی پر مبنی ہے۔
جی او نمبر 252 میں اکریڈیٹیشن کارڈ کی اجرائی کے لیے اخبار کے سرکیولیشن کو معیار بنا یا گیا ہے۔ اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے۔ ریاست میں اردو بولنے والوں کی آبادی 15 فیصد ہے۔ اسی حساب سے اردو اخبارات کا سرکیولیشن ہے۔ تلگو بولنے والوں کی آبادی 85 فیصد ہے اسی حساب سے تلگو اخبارات کا سرکیولیشن ہے۔ حکومت نے 15 فیصد والوں پر 85 فیصد والوں کے سرکیولیشن کا لزوم عائد کردیا جوکہ سراسر ناانصافی ہے۔ چنانچہ اردو اخبارات کو سرکیولیشن کی قید سے مستشنیٰ قرار دیتے ہوے
اردو اخبارات کو بنا کسی شرط منڈل سطح کے بشمول ضلع سطح کے اکریڈیٹیشن کارڈ جاری کئے جائں۔ اس کے لیے جی او 252 میں ضروری ترمیم کی جائے۔ انھوں نے بتایا کہ چھوٹے اخبارات کمشنر انفارمیشن حیدرآباد میں روزآنہ اپنا اخبار جمع کرواتے ہیں اور انھیں کمشنر آفیس سے مہانہ حاضری کا سرٹیفیکٹ جاری کیا جاتا ہے تاہم اب چھوٹے اخبارات کو اضلاع میں اکریڈیٹیشن کارڈ حاصل کرنے متعلقہ ڈی پی آر او آفیس میں روزآنہ اخبار ڈالنے کی شرط عائد کی گئی جو کہ غیر منصافانہ ہے۔ کمشنر آفیس سے حاضری سرٹیفیکٹ واضع کرتا ہیکہ اخبار شائع ہورہا ہے
ایسی صورت میں ڈی پی آر او آفیس میں اخبار جمع کروانے کی شرط کو ختم کیا جاے۔ چھوٹے اخبارات کو کمشنر انفارمیشن کے حاضری سرٹیفکٹ کی بنا پر اضلاع میں۔بھی کارڈ جاری کیا جاے۔ کیبل ٹی وی کے لیے اضلاع میں آفیس، اسٹاڈیو اور نیوز روم کی شرط عائد کی گئی اس کو بھی برخواست کیا جاے۔ اکریڈیٹیشن کارڈ کمیٹی کا ہر تین ماہ میں اجلاس کو لازمی قرار دیا جاے۔ چھوٹے اخبارات اور کیبل ٹی وی کو پہلی میٹنگ میں ہی کارڈ منظور کیا جاے۔
فری لانس اور ویٹرن جرنلسٹس کے لیے کارڈ کی شرائط میں نرمی پیدا کی جاے۔ ڈیجیٹل میڈیا کو کارڈ کی اجرائی کے لیے بے حد سخت قانون بنایا گیا ہے اس میں ترمیم کی سخت ضرورت ہے۔ ویوز اور سبسکرائبر کی تعداد کو کم کیا جاے۔ نیوز ایجنسیوں کو دس لاکھ کا ٹرن اوور کو کم کرتے ہوے ایک لاکھ روپیہ کیا جاے۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جی او 252 کی خامیوں کی تفصیلی نشاندہی کرتے ہوے بلعموم تمام صحافیوں اور بلخصوص اردو صحافیوں کے لیے جی او میں درکار ترمیمات کو تفصیلی طور پر پیش کیا۔ تحریری محضر وزیر اطلاعات و کمشنر اطلاعات کو پیش کیا۔
وزیر اطلاعات کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے بے باکانہ طور پر اردو صحافیوں کے مسائل کو پیش کیا۔ وزیر اطلاعات اور کمشنر اطلاعات نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے پیش کردہ جی او کی خامیاں، نا انصافیاں کو دور کرنے فیڈریشن کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر غور کرنے کا تیقن دیا۔



