تلنگانہ

نظام آبادشہر ترقی کی سمت گامزن محمد علی شبیر – کارپوریشن پر کانگریس کا جھنڈا لہرایاجائے مہیش کمار گوڑ

نظام آبادشہر ترقی کی سمت گامزن محمد علی شبیر

نظام آباد میونسپل کارپوریشن پر کانگریس کا جھنڈا لہرایاجائے مہیش کمار گوڑ

نظام آباد میں 60کروڑ روپئے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

 

نظام آباد:11/جنوری( اردو لیکس)حکومت کے مشیر محمد علی شبیر و پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے آج نظام آباد شہر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔کانگریس حکومت نے نظام آباد شہر کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔انہوں نے کہاکہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے تحت 60 ڈویژنوں کی جامع ترقی کیلئے 60 کروڑ کی لاگت سے 33/11KVبرقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔آج حکومت کے مشیر محمد علی شبیر، پی سی سی صدر اور رکن کونسل بی مہیش کمار گوڑ نے شروع کئے گئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

انہوں نے کہاکہ ہر ڈویژن کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کرنے اور شہر کی ترقی کے مقصد سے شروع کیے گئے ہیں۔اس موقع پر حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے کہاکہ نظام آبادشہر میں ایک سب اسٹیشن کا قیام اس بات کو یقینی بنانے کیلئے قیام عمل میں لایاجارہا ہے تا کہ شہریان نظام آباد کوبرقی کی سربراہی باقاعدہ ہوسکے۔

 

انہوں نے کہاکہ عنقریب منعقد ہونے والے ریاستی سطح پر بلدیات کے انتخابات میں رائے دہندے کانگریس حکومت کی جانب سے کی گئی ترقی کو دیکھ کر ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فنڈز کی تقسیم میں امتیازی سلوک کیا جاتا تھا لیکن اب 60 ڈویژنز کیلئے ہر ایک ڈویژن کو ایک ایک کروڑ روپے بلا تفریق پارٹی مختص کئے گئے ہیں

 

جس کے ذریعہ ہر ڈویژن کو ترقی کی سمت رواں دواں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب جیسے بنیادی ڈھانچے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی حکومت ہے، الفاظ کی حکومت نہیں۔بلکہ عمل کی حکومت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہم اندراما راجیم کے مقصد کے ساتھ غریبوں کو فلاحی اسکیمیں فراہم کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے شہریان نظام آباد پر زور دیا کہ وہ آئندہ کارپوریشن انتخابات میں کانگریس امیدواروں کوبھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں اور شہر کو ماڈل سٹی بنانے کی ذمہ داری کانگریس پارٹی کودیں۔پی سی سی صدر و رکن کونسل مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ ”کانگریس کا جھنڈا نظام آبادمیونسپل کارپوریشن پر لہرانا چاہیے۔نظام آباد میری اپنی زمین ہے، ہمارا عزم اس شہر کو ہر طرح سے ترقی یافتہ بنانا ہے۔انہوں نے پر عزم انداز میں کہاکہ 60 کروڑ صرف شروعات ہے اور مستقبل میں مزید فنڈز لائے جائیں گے۔ہم کرپشن فری گورننس دیں گے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس پچھلی حکومت کے دوران ہونے والی ترقی سے زیادہ شفاف اور تیز حکمرانی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ کانگریس کے ہر کارکن کو حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں ہر گھر تک معلومات فراہم کی جانی چاہئے۔”یہ 60 کروڑ کے ترقیاتی کام جو کانگریس حکومت کی جانب سے کئے جارہے ہیں وہ ہماری کامیابی کی بنیاد ہیں

 

،“ یہ بتاتے ہوئے انہوں نے کارپوریشن انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس کا جھنڈا لہرانے پر زور دیا۔اس پروگرام میں نظام آباد اربن ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائنا گپتا، نوڈا چیرمین کیشو وینو، کانگریس ضلع صدر ناگیش ریڈی، ٹاؤن صدر بی رام کرشنا، ارکلہ نرساریڈی، این رتناکر، ضلع کلکٹرایلا ترپاٹھی، میونسپل عہدیداروں اور کانگریس قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button