بلدیہ کورٹلہ پر مجلس اپنا پرچم لہرائے گی کورٹلہ مجلسی قائدین سپاہیوں کی طرح عوامی خدمات انجام دیں- صدر ضلعی مجلس خواجہ لیاقت علی محسن کا خطاب

بلدیہ کورٹلہ پر مجلس اپنا پرچم لہرائے گی
کورٹلہ مجلسی قائدین سپاہیوں کی طرح عوامی خدمات انجام دیں- صدر ضلعی مجلس خواجہ لیاقت علی محسن کا خطاب
آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بلدیہ کورٹلہ پر مجلس اتحاد السملمین اپنا پرچم لہرائے گی اسکے لئیے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مجلسی قائدین و کارکنان زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کیلئے سپاہیوں کے طرز پر عوامی خدمات کو انجام دیتے ہوئے عوامی اعتماد حاصل کریں
ان خیالات کا اظہار صدر ضلعی مجلس جگتیال خواجہ لیاقت علی محسن نے دفتر مجلس اتحاد المسلمین شاخ کورٹلہ پر انکے انتخاب کے بعد پہلی مرتبہ شہر کورٹلہ کا دورہ کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کے ایک اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے اعلی قائدین نقیب ملت عالیجناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب رکن پارلیمان حیدراباد، حبیب ملت عالیجناب اکبر الدین اویسی صاحب قائد مجلس مقننہ،اپنی جانب سے نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں اپنی جانب سے گرانقدر عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں
جس کی وجہ سے مانوس ہوکر عوام کی کثیر تعداد بلا لحاظ مذہب و ملت مجلس اتحاد المسلمین سے جڑتی جا رہی ہے۔انہوں نے اپنے ضلعی صدر کیلئے انتخاب پر صدرِ مجلس عالیجناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب،عالیجناب اکبر الدین اویسی صاحب، متحدہ ضلع کریم نگر انچارج و یوتھ ائکان مجلس عالیجناب یاسر عرفات صاحب ،صدر ٹاؤن کریم نگر عالیجناب سید غلام احمد حسین صاحب اور دیگر مجلسی قائدین جگتیال، کورٹلہ، مٹ پلی،رائیکل،دھرم پوری اور دیگر مقامات کے مجلسی قائدین سے کا اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں گے
اور انشاءاللہ آنے والے بلدی انتخابات میں ضلعی مجلس اپنے ضلعی حدود میں واقع پانچ بلدیات جگتیال، کورٹلہ، مٹ پلی، رائیکل، دھرم پوری، سے زیادہ سے زیادہ اراکین بلدیہ کو کامیاب بناتے ہوئے ان بلدیات پر مجلس کا پرچم لہرائے گی
۔ انہوں نے کہا کہ مجلس ایک مکمل سیکولر جماعت ہے جو مختلف ایوانوں پارلیمنٹ سے لیکر گرام پنچایت تک اپنی جانب سے ہر طبقہ کی عوام کی چاہے وہ کسی مذہب و ملت سے تعلق رکھتے ہوں نمائندگی کرتی ہے اور ان کے مسائل کو حل کرتی ہے اسیلئے آج مجلس اتحاد المسلمین نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ ملک کے مختلف ریاستوں کی ایوانوں میں اپنی اواز بلند کرتے ہوئے وہاں کی عوام کے مسائل کو حل کرتے ہوئے عوام میں بے انتہا مقبولیت اختیار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کورٹلہ جہاں کا اتحاد مجلس کے حق میں کافی مقبول ہے
اور انہیں بخوبی امید ہے کہ ضرور بہ ضرور شہر کورٹلہ سے کثیر تعداد میں اراکین بلدیہ منتخب ہوں گے اور یہ اراکین بلدیہ صدر مجلس نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کے ہاتھوں کو مزید مضبوط و مستحکم کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی صدر مجلس اتحاد المسلمین شاخ کورٹلہ محمد عبدالرفیع نے کہا کہ جگتیال ضلع کمیٹی مجلس اتحاد المسلمین کے انتخاب سے ضلع بھر میں مجلس کو ایک نئی طاقت ملی ہے جس سے انے والے بلدی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے
اور انشاءاللہ مجلس انے والے بلدیہ انتخابات میں شاندار مظاہرہ کرے گی انہوں نے اس موقع پرعبدالواجد معتمد مجلس کورٹلہ کے ہمراہ نو منتخب ضلعی صدر خواجہ لیاقت علی محسن، عادل پٹیل ضلعی نائب صدر، محمد رضی الدین ضلعی معتمد،اور دیگر مجلسی قائدین کو مبارکباد پیش کی اور گل پوشی وہ شال پوشی کے ذریعے انہیں تہنیت پیش کی۔عبدالرحیم شریک معتمد مجلس نے مقامی مجلس کی کارکردگی کو پیش کیا۔
اجلاس میں مجلس قائدین کورٹلہ, عبدالواجد معتمد مجلس کورٹلہ، عبدالرحیم، محمد کلیم، کے سریش، محمد نظام الدین شریک معتمدین مجلس، عبدالحفیظ یوتھ آئیکان، محمد سلمان، محمد فیاض،عبدالرشید، محمد سمیر، محمد طلحہ عاصم،کے علاوہ ضلع مجلسی قائدین و دیگر موجود تھے۔



