کریم نگر میں عظیم الشان جلسۂ عام: نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسن اسجد مدنی کا خصوصی خطاب
حافظ محمد ذاکر جلیل صدر سہا را بیت المال کریم نگر کی اطلاع کے بموجب شہر کریم نگر کونمونہ اسلاف نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسن اسجد مدنی صاحب مدظلہ العالی کی آمد پر ان شاء اللہ 14 جنوری 2026 ء مطابق ۲۴ رجب المرجب ۱۳۴۷ھ بروز چهارشنبه بعد نماز عشاء، ریونیو گارڈن مکرم پورہ کریم نگر میں جلسہ عام بعنوان ملکی حالات امن و انصاف قرآن کا پیغام منعقد کیا جا رہا ہے۔
اور اس جلسہ میں دیگر مہمانان کرام حضرت مولا نا محمودز بیر صاحب قاسمی مدظلہ جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ، حضرت قاری ضیاء الرحمن فاروقی صاحب مدظلہ ڈائرکٹر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا سرویس انڈیا ، شہنشاہ نظامت حضرت مولا نا سہیل اختر رحیمی صاحب مد ظله صدر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا اتر پردیش و سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر ، بے باک صحافی جناب قاری احتشام نظامی قاسمی صاحب مدظلہ میڈیا ترجمان جمعیۃ علماء ہند صوبہ اتراکھنڈ وڈائرکٹر اردو نیوز انڈیا چینل ہو نگے ۔
انکے علاوہ شہر و اطراف واکناف کے اکابر علمائے کرام ، سیاسی سماجی قائدین بھی رونق اسٹیج ہو نگے ۔ جبکہ خصوصی خطاب نبیرہ شیخ الاسلام کا ہوگا ۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں یہ پابندی وقت شرکت و استفادہ کی گذارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا ظم رہے گا۔



