جنرل نیوز

ڈی اے میں اضافہ پر ٹی این جی اوس اور حیدرآباد ضع یونین کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ڈی اے کو 30.03 فیصد سے بڑھا کر 33.67 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا جس کا تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرز (TNGO) مرکزی اسوسی ایشن اور حیدرآباد ضلع یونین کے رہنماؤں نے بھرپور خیرمقدم کیا۔

 

اس موقع پر TNGO مرکزی اسوسی ایشن کے صدر ایم جگدییشور نے پیغام میں کہا کہ ریاستی مالی حالات اور متعدد چیلنجز کے باوجود ملازمین کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ڈی اے میں اضافہ کرنے پر معزز وزیر اعلیٰ کا خصوصی شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ ملازمین کی مالی حفاظت میں بہت مددگار ثابت ہوگا

 

اور یہ کامیابی مسلسل مذاکرات اور حکومت کے ساتھ بات چیت کے نتیجہ میں ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی اسوسی ایشن ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے انتھک جدوجہد کرتی رہے گی۔اسی طرح مرکزی اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایس ایم حسّینی (مُجیب) نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب وزیر اعلیٰ کے ساتھ سرکاری اجلاس میں ملازمین کی دیگر شکایات اور زیر التوا مسائل بھی حل کر دیے جائیں گے۔

 

ٹی این جی او حیدرآباد ضلع کے صدر ایس وکرم کمار اور ضلع سکریٹری نے بھی اس ڈی اے میں اضافے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ہر سطح پر ملازمین کے لیے ایک راحت اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button