تلنگانہ

ریاست کے تمام بلدیات پر کانگریس پارٹی کی کامیابی کا دعویٰ  : مہیش کمار گوڑ

ریاست کے تمام بلدیات پر کانگریس پارٹی کی کامیابی کا دعویٰ

بی جے پی نام بدلنے کے بجائے عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں لائے

ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی نظام آباد میں پریس کانفرنس

 

نظام آباد:12/جنوری (اردو لیکس) تلنگانہ پردیش کانگریس پارٹی صدر و رکن کونسل بی مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ سرپنچ انتخابات کی طرح مجوزہ بلدی انتخابات میں کانگریس پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام بلدیات پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے

 

آج کانگریس بھون نظام آباد پر منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت عوام کی فلاح وبہبودی اور ترقی عملی اقدامات سے تلنگانہ کی عوام مطمئن ہے جس کی وجہہ سے عوام بلدی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کو ووٹ دے کر منتخب کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت تلنگانہ میں راشن کارڈ سے محروم خاندانوں کو نئے راشن کارڈ جاری کئے۔ باریک چاول کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے جو بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں باریک چاول کی اسکیم دستیاب نہیں ہے۔

 

مہیش کمار گوڑ نے نظام آباد بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے اس بیان کہ نظام آباد کانام اندور سے بدل دیں گے پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ڈی اروند کو چاہئے کہ نام بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا اگر کچھ بدلنا ہی ہے تو عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں لائیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ وزیر آعظم نریندر مودی ملک میں کئی نام و اسکیمات کو بدل دیا ہے یہاں تک کہ منریگا کا بھی نام بدل دیا لیکن عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی یا ترقی نہیں ہوئی۔ ہر سال بے روزگار نوجوانوں کو دو کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ مکمل طور پر ناکام ہوگئے کئی ایک ادارے خانگی کردئیے گئے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا

 

مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ انتخابات کے موقع پر ہندو مسلم اور رام کانام لیکر ووٹ مانگتے آرہی ہے جو سراسر مذہب کا استحصال ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو کس نے حق دیا کہ وہ مذہب و رام کے نام پر ووٹ مانگے۔ مذہب کے نام پرووٹ مانگ کر بی جے پی پرامن ماحول کو پراگندہ کررہی ہے جس کو عوام مسترد کردے گی۔

 

انہوں نے کہاکہ یم پی اروند بحیثیت یم پی گذشتہ (7) سالوں کے دوران نظام آباد ضلع کی ترقی یا صنعتوں کے قیام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ صرف ہندو مسلم تفرقہ پیدا کرنے کی مذموم کوشش کرتی رہی۔ جس کے پیش نظر عوام بی جے پی کو کیوں ووٹ دیں۔ مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ بلدی انتخابات میں بی جے پی اور بی آر ایس کا وجود برائے نام ہی رہے گا۔ بی آر ایس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ بلدی انتخابات میں کانگریس پارٹی عوامی مقبولیت کے حامل کانگریس امیدوار کو بی فارم دے گی۔ اور سروے کے مطابق امیدوار کو ٹکٹ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ نظام آباد بلدیہ پر کانگریس کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔ نظام آباد شہر کی مثالی ترقی کیلئے تمام کانگریس قائدین متحدہ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  (600) کروڑ روپئے سے ضلع میں سڑکوں کی تعمیر، (8) کروڑ روپئے سے منی اسٹیڈیم کی تعمیر اور راجہ رام اسٹیڈیم کو اسپورٹس ہب میں تبدیل کیاجائے گا۔

 

اس پریس کانفرنس میں چیرمین اُردو اکیڈمی طاہر بن حمدان، صدر ضلع کانگریس نگیش ریڈی، نوڈا چیرمین کیشو وینو، سٹی صدر ببولی راما کرشنا، کانگریس قائدین انتا ریڈی راج ریڈی، رام بھوپال، ونئے ریڈی، سمیر احمد، نرالا رتناکر، شیکھرگوڑ، ارکلہ نرساریڈی، عبدالباری، محمد اسد فروٹ، ماجد خان، سید قیصر، محمد عیسیٰ، عبدالاعجاز ودیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button