این آر آئی

“گلوبل تلنگانہ فورم” ریاض کے زیر اہتمام الوداعی تقریب کا اہتمام

ریاض ۔ (راست) گلوبل تلنگانہ فورم (GTF)ریاض نے صحافی کے این واصف کے عزاز میں وداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ واضح رہے کہ کے این واصف سعودی عرب میں 33 سال خدمات انجام دینے کے بعد وطن لوٹ رہے ہیں۔

 

فورم کے صدر عبدالجبار (ان٘ا) نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کے این واصف کے دیرینہ صحافتی خدمات کا احاطہ کیا۔ انھون نے کہا کہ واصف نے اپنی رپورٹس میں ہمیشہ غیر جانبداری اور صحافتی اقدار کو ملحوظ رکھا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرنے والوں نے کہا کہ کے این واصف اپنے کالمز کے ذریعہ عمومی طور پرخلیجی ممالک اور خصوصی طور پر

 

سعودی میں برسرے کار غیر مقیم ہندوستانیوں کے مسائل موضوع بنایا نیز انڈین ایمبیسی اور انڈین کمیونٹی کی سرگرمیون کو اجاگر کیا۔ کے این واصف کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی صحافتی خدمات کو بدسطور جاری رکھین تاکہ کمیونٹی مستفید ہوتی رہے۔ نیز اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ نئی نسل کو صحافت سے جڑنے کی ترغیب دیں۔

 

اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر جنید، محمد مبین، محمد سیف الدین، امتیاز شیخ، فیض احمد، محمد شبیر،الیاس، محمد مستان اور ویرا سوامی وغیرہ شامل تھے۔ فورم کی جانب سے کے این واصف کو تحائف اور یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ آخر میں محمد امتیاز شیخ نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button