مجوزہ بلدی انتخابات کے ضمن میں کمشنر پولیس نظام آباد کا عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس
مجوزہ بلدی انتخابات کے ضمن میں کمشنر پولیس نظام آباد کا عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس
نظام آباد:13/ جنوری (اردو لیکس) مجوزہ بلدی انتخابات کے تناظر میں کمشنر پولیس نظام آباد پی سائی چیتنیا نے آج پولیس عہدیداروں کے ہمراہ ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نظام آباد پولیس کمشنر کے تحت میونسپل کارپوریشن نظام آباد اور بودھن، آرمور، بھیمگل بلدی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کے تحفظ کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ان انتخابات کو پرامن، آزادانہ اور غیر جانبداری سے کرانے میں محکمہ پولیس کا کردار بہت اہم ہے۔کمشنر پولیس سائی چیتنیا نے کہا کہ انتخابی ڈیوٹی پر متعین ہرایک عہدیدار اور عملہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرے
اور کسی سیاسی اثر و رسوخ کا شکار ہوئے بغیر اپنے فرائض غیر جانبداری سے بخوبی انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی خدمات اس طرح ہونی چاہئے کہ عام لوگ محفوظ اور اعتماد محسوس کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ شکایت کا بروقت جواب دیا جائے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں پر قابو پانے کے لیے چوکسی اختیار کی جائے۔کمشنر پولیس نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنا ہے۔ہرعہدیدار اپنی ذمہ داری کو پوری طرح محسوس کریں اور اپنے فرائض کو آرڈینیشن اور نظم و ضبط کے ساتھ بخوبی ا دا کریں
عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے اور محکمہ پولیس کے وقار کو مزید بلند کرنے کے لیے خدمات انجام دیں۔ اس اجلاس میں اڈیشنل ڈی سی پی (ایڈمن) بی بسواریڈی، نظام آباد، آرمور، بودھن، ٹریفک اے سی پیز راجہ وینکٹ ریڈی، سرینواس، وینکٹیشوراریڈی، سید مستان علی، اسپیشل برانچ انسپکٹر سری سیلم، سی سی آر بی انسپکٹر آر انجیا، الیکشن سیل انسپکٹر آر انجیا، ویرایا اور ضلع کے سرکل انسپکٹرس، ایس ایچ اوز، ایس آئیز نے شرکت کی۔



