لاتور میں ادارۂ ادبِ اسلامیمہاراشٹر کی سالانہ کانفرنس اور مشاعرہ

14جنوری (آکوٹ)سیکریٹری ادارہ فریدمونس کی اطلاع کے مطابق ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کی بیسویں سالانہ دو روزہ کانفرنس "انسانی رشتوں کا تقدس اور ادب”کے زیرِ عنوان 17تا18جنوری کو بھالچندر بلڈ بینک کے کانفرنس ہال میںمنعقد ہوگی۔17جنوری کی صبح دس بجے ڈاکٹر سلیمخاں صدر ادارۂ ادبِ اسلامی ہند دہلی کی صدارت میں افتتاحی اجلاس ہوگا۔اس اجلاس میں مشہور فکشننگار نور الحسنین (اورنگ آباد) کو نثری خدمات کے اعتراف میں عصمت جاوید ایوارڈ اور معروف شاعر کبیر حنفی(اچلپور) کو شعری خدمات کے اعتراف میں حفیظ میرٹھی ایوارڈ دیا جائے گا۔
یہ ایوارڈز تیس ہزار روپیے نقد ،سپاس نامہ شال اور میمنٹو پر مشتمل ہوں گے۔ادارے کی جانب سے شائع کردہ مرحوممحسنانصاری کے شعری مجموعے فیضانِحرم کا اجرا بھی ہوگا۔ شاہد لطیف مدیر انقلاب ممبٔی مہمانِ خصوصی ہوں گے ۔پروفیسر مقبول احمد مقبول (صدر ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر)خطبۂ استقبالیہ پیش کریں گے۔فرید مونس نظامت کریں گے۔
پہلا تیکنیکی اجلاس ڈاکٹر زینت اللہ جاوید (ناگپور)کی صدارت میں ہوگا جس میں ڈاکٹر غضنفر اقبال،پروفیسراقبال جاوید،پروفیسر چوبدار محمد شفیع اور ڈاکٹر خلیل صدیقی مقالات پیش کریں گے۔شیخ جاوید نظامت کریں گے۔ دوسرا اجلاس پروفیسر چوبدار محمدشفیع (شولاپور) کی صدارت میں ہوگا۔
اس میں محمد اسرار،سیدافتخاراحمد،یوسف رحیم اور فرماناحمدخاںمقالے پیش کریں گے۔نظامت سہیل انصاری کی ہوگی۔ 17 کی شب آٹھ بجے ڈاکٹر زینت اللہ جاوید کی صدارت میں کل ہندمشاعرہ ہوگا۔معز بھائی شیخ ناظمِ اعلیٰ مہاراشٹر کانگریس پردیش کمیٹی مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ مشاعرے میں مہاراشٹر ،کرناٹک تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کے اردو ہندی اور مراٹھی کےشعرا کلامپیش کریں گے۔مشاعرے سے قبل محمدانورحسین (اودگیر) کی تصنیف "خندہ زار”کی اجرائی ہوگی۔ ریاضتنہا کتاب پر مضمون پیش کریں گے۔خانحسنینعاقب نظامت کریں گے۔
تیسرا اجلاس افسانہ خوانی کا رہےگا جو 18جنوری کو نورالحسنین کی صدارت میں منعقد ہوگا۔خواجہ مسیح الدینابو نبیل، خانحسنینعاقب ،غلام ثاقب ،اسماعیل گوہر افسانے پیش کریں گے۔نظامت سیدظہیرالدین ساجد کریں گے۔چوتھا اجلاس مراٹھی اور ہندی کاہوگا جس کی صدارت پروفیسر رنجیت جادھو فرمائیں گے۔ پرنسپل دشینت کٹارے،پروفیسر دیپک چدروار،پروفیسر بلی رامبھکترے اور پروفیسر سویتا کیرتے مراٹھی اور ہندی ادب کے حوالے سے مقالات پیش کریں گے۔
شیختنویرملتانی نظامت کریں گے۔ پانچواں اجلاس ریاض تنہا( نظامآباد) کی صدارت میں ہوگا جس میں پروفیسر سردار پاشا،فرید مونس،ڈاکٹر سیدہ ترنماور ڈاکٹر قاضی محمد شکیل الدین مقالے پیش کریں گے۔سید مصطفی علی کی نظامت ہوگی۔ اختتامی اجلاس پروفیسر مقبول احمد مقبول کی صدارت میں ہوگا۔مولانا الیاس خان فلاحی امیر جماعتِ اسلامی حلقہ مہاراشٹر اور خواجہ مسیح الدینابو نبیل مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک رہیں گے۔شیخ غوث الدین نظامت کریںگے۔ادب دوست حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دو روزہ کانفرنس اور مشاعرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک رہ کر کانفرنس اور مشاعرے کو کامیاب بنائیں۔



