ریاض میٹرو ریڈ لائن کی توسیع کا اعلان، پانچ نئے سٹیشن بنیں گے۔ عوام کو مزید سہولت

کے این واصف
ریاض شہر مین میٹرو ٹرین کے پروجکٹ کی تکمیل میں بہت وقت لگا۔ تعمیر کے دوران عوام کو کافی مشکلات کا سامنا بھی رہا۔ لیکن آج یہ پروجکٹ شروع ہوا تو ریاض کی عوام کو بے سہولت فراہم ہوئی ہے۔ ابھی کئی روٹس پر نئی لائن کا آغاز ہونا بھی باقی ہے۔ جب نئی لائنز شروع ہونگین تو عوام کی سہولتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
ریاض میٹرو کا شمار دنیا کے چند مٹرو ٹرینز میں ہوتا ہے جو بغیر لوکو پائلٹ (ڈرائیور) کے چلتی ہیں۔ اس سلسلہ میں ریاض میٹرو ریاض رائل کمیشن نے ریاض میٹرو کی ریڈ لائن کی توسیع کے ڈیزائن، تعمیر اور تکمیل کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق توسیعی منصوبے کے تحت موجودہ ٹریک میں 8.4 کلو میٹر کا اضافہ کیا جائے گا۔
یہ توسیع کنگ سعود یونیورسٹی سے الدرعیہ ڈیولپمنٹ گیٹ پروجیکٹ تک کی جائے گی اور اس میں پانچ نئے اسٹیشن شامل ہوں گے۔ریڈ لائن کی توسیع دارالحکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مکمل کرنے، اہم علاقوں، رہائشی کمیونٹیز، تعلیمی، ثقافتی اور صحت مراکز کے درمیان رابطے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ شہری آبادی کو ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیر مملکت و رکن کابینہ اور ریاض رائل کمیشن کے سی ای او انجینئرابراہیم السطان نے کہا کہ 2024 کے آخر میں ریاض میٹرو کا آغاز ہوا اس وقت سے لے کر اب تک 173 ملین افراد اس منصوبے سے مستفیض ہوچکے ہیں جبکہ اس کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انھون نے مزید کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہر پر ٹریفک کی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔
توقع ہے یومیہ 150 ہزار گاڑیاں سڑکوں سے کم ہو جائیں گی جس سے ٹریفک ازدحام کے مسئلے پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔



