جنوری 16کو کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان تیسویں معراج النبی ؐکانفرنس

16/جنوری کوکل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان تیسویں معراج النبی ؐکانفرنس
بیرونی مہمان مقررین کرام عالمی شہرت یافتہ عالم دین ـمفکر اسلام نبیرۂ اعلیٰ حضرت ،علامہ مفتی محمد عدنان رضا قادری (بریلی) ، مفتی محمد ناظم رضا منظری (مرادآباد )علامہ مفتی ثناء اللہ قادری (بریلی) کا مختصر تعارف

حیدرآباد۔14 /جنوری2026ء ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان تیسویں معراج النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد16 /جنوری 2026 ء بروزجمعہ بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب قبلہ ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی صاحب کرینگے ۔ بیرونی مہمان مقررین کرام میںپہلے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لانے والے عظیم علمی شخصیت عالمی شہرت یافتہ عالم دین ، مفکر اسلام ، خطیب الہند ، نبیرۂ اعلیٰ حضرت ، خلیفہ و نواسۂ حضور امین شریعت حضرت العلامہ مولانا مفتی محمد عدنان رضا قادری صاحب مدظلہــ، (بانی آل انڈیاا رضا ایکشن کمیٹی ، درگاہ اعلیٰ حضرت ، بریلی شریف) ،خاندان اعلی حضرت کے چشم و چراغ جن کو دنیا خلیفہ حضور تاج الشریعہ و خلیفہ مین شریعت کہتی ہے ۔
آپ کا شمار ہندوستان بھر کے اکابر علمائے اہلسنت میں ہوتا ہے ۔ آپ کے منفرد فن خطابت سے ہزارہا لوگ مستفید ہوچکے ہیں ۔ کمیٹی کی دعوت پر شہر حیدرآباد میں پہلی بار آپ کی خصوصی آمد ہورہی ہے ۔ آپ کی شخصیت جہاں ایک علمی وقار رکھتی ہے وہیں عصر حاضر میں قوم و ملت کیلئے آپ کی گرانقدر خدمات قابل تعریف ہیں ۔آپ آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی ، درگاہ اعلیٰ حضرت ، بریلی شریف کے بانی ہیں ۔ عصر حاضر کے چیالنجس جن میں مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومت آپ نے ہر جا اُمت مسلمہ کے مسائل پر صدائے احتجاج کو بلند کیا اور حکومت کے ایوانوں میں ملت اسلامیہ کی آواز کو پہنچانے میں آپ پیش پیش رہتے ہیں
۔ آپ کے فن خطابت کے ڈنکے نہ صرف ہندوستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی مانے جاتے ہیں ۔ شہر حیدرآباد میں آپ کی پہلی بار آمد عوام کیلئے ایک اعزاز ہوگا ۔ کانفرنس میں تشریف لانے والے دوسرے مہمان مقرر شمالی ہند کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام ـ،خطیب الہند حضرت العلامہ مولانا مفتی ثناء اللہ قادری صاحب ( استاذ جامعہ رضویہ مظہر اسلام ، بریلی شریف) کا شمار ہندوستان کے صف ِ اول کے اکابر علماء میں ہوتا ہے آپ جامعہ رضویہ مظہر اسلام میں استاذ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے وہیں آپ شب و روز دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف رہتے ہیں ۔ آپ کے خطابات ہندوستان کی کئی ریاستوں میں مشہور و معروف ہیں ۔ آپ کے فیضانِ علمی و خطابت سے ہزارہا عاشقانِ رسول ﷺ مستفید ہوچکے ہیں ۔ کمیٹی کی دعوت پر آپ بھی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں ۔ تیسرے مہمان مقرر شمالی ہند کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام حضرت العلامہ مولانا مفتی محمد ناظم رضا منظری صاحب (امروہ مرادآباد )کا شمار بھی ہندوستان میں عظیم مقررین میں ہوتا ہے
آپ جامعہ نعیمیہ مرادآباد و منظر اسلام بریلی شریف سے فارغ ہیں ۔ آپ کے منفرد خطابت کے ڈنکے ہندوستان بھر کی کئی ریاستوں جیسے بنگال ، کرناٹک ، بینگلو ر، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، اڑیسہ ، رجستھان ، گجرات ،ا تراکھنڈ کے علاوہ نیپال و دیگر ممالک میں مشہور و معروف ہیں ۔ آپ شب و روز دین متین کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں جہاں آپ ایک بہترین استاذ کی حیثیت رکھتے ہیں وہیں قوم و ملت کی فکر اور اصلاح کیلئے کئی ایک خدمات انجام دیتے ہیں کمیٹی کی دعوت پر پہلی بار آپ بھی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں جوحیدرآباد دکن کے عاشقانِ رسول ﷺ کیلئے ایک اعزاز ہوگا ۔
نیز مقامی علماء کرام میں حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، حضرت مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی القادری ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی )، حضرت مولانا مفتی محمد فاروق رضا قادری صاحب کے بھی خطابات ہونگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی صاحب ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی صاحب ، عالیجناب افتخار شریف صاحب (حال مقیم امریکہ )، ڈاکٹر حیدر یمنی صاحب ، ڈاکٹر مجیب شاہد صاحب ، محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری صاحب ، ڈاکٹر سید قمر قادری صاحب ، ڈاکٹر غوث قادری ،محمد سرشار صاحب (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ )، جناب سید اعزاز محمد قادری (اعجاز پریس) شرکت کرینگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان صاحب کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔
صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ نائبین استقبالیہ جناب محمد افتخار علی ( ایڈوکیٹ) ، محمد مکرم علی (ایڈوکیٹ) ، محمد عظیم (ایڈوکیٹ) ، محمد بشیر الدین (ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ) سید ضیاء الدین توصیف ( ایڈوکیٹ) ہونگے جبکہ سید لئیق قادری اور عبدالکریم رضوی نائب معتمدین استقبالیہ ہونگے ۔ نیز اس کانفرنس میں دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کیلئے درپیش چیالنجس اور اس کاحل ، معراج النبی ﷺ قرآن و احادیث کی روشنی میں ، نماز کی فضیلت اور ترک نماز کے عذابات پر مہمان مقررین کرام و مقامی مقررین کے بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر سابقہ کانفرنسوں و جلسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے وسیع تر نشستوں کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔
اس کانفرنس وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے فرزندانِ توحید کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔ محمد عادل اشرفی ، محمد اسلم اشرفی ، محمد قادر خان قادری ،محمد عبدالمنان عارف قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری، محمد عظیم برکاتی ( ایڈوکیٹ ) ، سید طاہر حسین قادری نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔



