جنرل نیوز

محمد عبدالاسرار کے اقتدار میں ہی عیدگاہ کورٹلہ کی ترقی ممکن  متفقہ طور پر صدر اسرار کے دوبارہ منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

محمد عبدالاسرار کے اقتدار میں ہی عیدگاہ کورٹلہ کی ترقی ممکن 

متفقہ طور پر صدر اسرار کے دوبارہ منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

صدر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کورٹلہ محمد چاند پاشاہ کی جانب سے مسرت کا اظہار صدر و کمیٹی کومبارکباد

 

مسجد عثمان اللہ میاں گٹہ کورٹلہ میں آج بعد نماز عصر عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ کے اراکین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی اور عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ کو مزید تین سال کی معیاد تک کیلئے توسیع دیتے ہوئے کمیٹی کو برقرار رکھا گیا اس ضمن میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی

 

۔ جس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ محمد چاند پاشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ کے صدر ایم۔اے اسرار کی ذیر صدارت و نگرانی گزشتہ 12 سالوں سے عیدگاہ کورٹلہ میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور ان کی نمایاں کارکردگی سے عیدگاہ کورٹلہ کو اسطرح ترقیافتہ بنا کہ جس کی نظیر ریاست تلنگانہ میں کہیں اور نہیں ملتی جبکہ "کورونا وائرس کی وباء” کے پر آشوب و مشکل وقت میں جناب محمد عبدالسرار نے عیدگاہ کے اخراجات خود برداشت کئے اور عیدگاہ کورٹلہ کو ترقی کی جانب گامزن کیا جس طرح انکے چچا جناب یم۔اے غفار (سابقہ صدرنشین بلدیہ کورٹلہ) کی قیادت میں عیدگاہ کورٹلہ ترقی پزیر ہواتھا۔

 

مسلم ویلفیئر سنگھم کے صدر محمد چاند پاشاہ نے کہاکہ آج جناب محمد عبدالاسرار کی زیر صدارت عیدگاہ کورٹلہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے عید گاہ کورٹلہ کو مزید ترقی یافتہ بنانے کیلئے مزید تین سالوں کیلئے جناب محمد عبدالاسرار کو دوبارہ بحیثیت صدر عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ اختیار دینے پر کمیٹی کے اراکین سے اظہار تشکر کیا

 

انہوں نے اس موقع پر کمیٹی کے صدور ایم اے اسرار، نائب صدر *مظفر احمد سجو (سابق کونسلر)، سیکریٹری محمد نعیم الدین (ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر)، خازن محمد حمیدالدین انور ( ریٹائرڈ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر )، اور دیگر اراکین شعوری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ ہمیشہ عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ کا تعاون کرے گا اور سنگھم کے ارکان عیدگاہ کمیٹی کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے اپنی جانب سے امید و توقع ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ عیدگاہ کے احاطے میں اچھے ترقیاتی کام کروائے گی اور آنے والے وقت میں اسے پوری ریاست میں اعلیٰ مقام دلوائے گی۔

 

اس موقع پر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ کورٹلہ کے اراکین، محمد یوسف اعزازی صدر، محمد چاوش سکریٹری، محمد اسماعیل خازن، محمد علی، سید شکیل، محمد یوسف (چھوٹو بھائی)، محمد جاوید خان، محمد فاروق، محمد انصار، محمد راشد، عبدالقیوم، ایم اے واجد، ایم ڈی فیض، محمد صابر، محمد جاوید خان، محمد فاروق، محمد انصار۔ عبداللہ، محمد سمیر، سید قادر اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button